ترکی پر امریکی پابندیاں: پاکستان کا اظہار تشویش

دفتر خارجہ

پاکستان نے امریکا کی جانب سے ترکی پرعائد کردہ پابندی کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اصولی طور پر کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ اقدامات کے خلاف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تمام امور کا حل بات چیت، سفارتکاری اور باہمی افہام و تفہیم میں پوشیدہ ہے۔

امریکہ کی جانب سے ترکی کے خلاف عائد کردہ پابندیوں پر صدر رجب طیب ایردوان نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے واضح طور پرکہا ہے کہ امریکی پابندیاں ترکی کی خود مختاری پر کھلا حملہ ہیں۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا مقصد ہماری دفاعی و صنعتی ترقی کو روکنا اور ترکی کا امریکا پہ انحصار برقرار رکھنا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet