شمالی کوریا نے روس کی کورونا ویکسین خرید کر ملک میں ویکسینیشن کا آغاز کر دیا

ویکسین

شمالی کوریا نے روس کی کورونا وائرس ویکسین سپٹنک وی خرید کر ملک میں ویکسی نیشن شروع کردی ہے۔

 شمالی کوریا نے تھرمو گرافکس سمیت روس کی سپٹنک وی کرونا وائرس ویکسین اور چینی تشخیص کے آلات خریدے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تاہم اس معاہدے کی لاگت اور ویکسین کا حجم نامعلوم ہے۔

 

مذکورہ رپورٹ میں شمالی کوریا کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مصروف جنوبی کوریائی انٹیلی جنس اور چینی کاروباری حلقوں کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شمالی کوریا کی حکمران ورکرز پارٹی کے کچھ ارکان کو یہ ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

اس بارے میں کوئی اطلاعات نہیں کہ آیا شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو بھی یہ ویکسین لگائی گئی ہے یا نہیں۔

دوسری جانب چند روز قبل روس کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ بیرون ملک روسی کرونا وائرس ویکسین کے خلاف مہم جاری ہے جس کا مقصد روسی ویکسین کو بدنام کرنا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ دنیا کی کچھ طاقتیں روسی ویکسین کو بدنام کرنے کے لیے کتنے وسائل کا استعمال کر رہی ہیں۔

ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ روسی ویکسین انتہائی مؤثر ہے اور اس کے بارے میں جعلی خبریں روس کو انسانیت کی بھلائی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کرنے سے نہیں روک سکتیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet