ایوانکا ٹرمپ نے سیاسی کیرئیر شروع کرنے کا اعلان کردیا

ایوانکا ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر کے فرایض انجام دینے والی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی نے نظریں سینیٹ پر جمادیں ہیں، ایوانکا ٹرمپ دوہزار بائیس میں ریاست فلوریڈا سے سینیٹ کے لیے انتخاب لڑیں گی جہاں ان کا مقابلہ مارکو روبیو سے ہونے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ ایوانکا ٹرمپ ان دنوں وائٹ ہاؤس میں مشیر اعلیٰ کے فرائض انجام دے رہی ہیں، جن پر غیر منافع بخش این جی اوز کے فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے تاہم انہوں نے ان الزامات کو انتقامی سیاست قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet