انہوں نے دعویٰ کیا کہ آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے ویرات کوہلی کو میدان میں کچھ کہنے سے ڈرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ڈر ہوتا ہے کہ ان سے آئی پی ایل کے مہنگے کنٹریکٹ واپس لے لیے جائیں گے۔ سب جانتے ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاس کتنا پیسہ ہے اور اس وہ کتنا طاقت ور ہے۔
پاکستانی اسپورٹس تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پیسے میں بہت طاقت ہے اور کھلاڑی لاکھوں ڈالر لینے کیلئے آئی پی ایل کھیلتے ہیں۔
اقبال بیگ کا کہنا تھا پی ایس ایل کے پانچوں سیزن پاکستان میں نہیں ہوئے لیکن پھر بھی اس کو کافی کامیابی ملی ہے۔
سابق کرکٹرعاقب جاوید نے کہا یہ حقیقت ہے کہ وقت تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ آئی پی ایل کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ بہت طاقت ور ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کیلئے لیگز میں زیادہ پیسہ ہے۔ اگر پی ایس ایل کے پانچ ایڈیشن پاکستان میں ہوتے اور یہاں کے حالات بہتر ہوتے تو یہ بھی دوسری بڑی لیگ بن سکتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ لیگز میں بہت پوٹینشل ہے پاکستان کو بھی چاہیے کہ پی ایس ایل کو مضبوط کرے۔