
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فی الحال ان کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین انجکشن لگوانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہائٹ ہاؤس میں کام کرنے والوں کو جب تک خاص طور سے ضروری نہ ہو تو کچھ عرصے بعد انجکشن لگوانا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے یہ ایڈجسٹمنٹ کرنے کو کہا ہے تاہم فی الحال میرا ویکسین لگوانے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ لیکن میں منتظر ہوں کہ مناسب وقت پر ویکسین لگواؤں گا۔
واضح رہے کہ امریکی میڈیا میں گزشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہی نائب صدر مائیک پینس اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو کورونا ویکیسن کا انجکشن لگایا جائے گا۔
یاد رہے کہ امریکہ میں بیماریوں پر کنٹرول اور روک تھام کرنے والی سی ڈی سی کمیٹی نے سب سے پہلے ہیلتھ ورکروں اور نرسنگ ہوم کے ملازمین کو ٹیکہ لگانے کی سفارش کی تھی۔
سی ڈی سی کے مطابق دسمبر کے آخر تک ایجنسی کو تقریباً 4 کروڑ کوویڈ۔19 ویکسین کی خوراک کے تیار کرنے کی امید ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 6.64ملین سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 15.28 لاکھ سے زیادہ افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔
People working in the White House should receive the vaccine somewhat later in the program, unless specifically necessary. I have asked that this adjustment be made. I am not scheduled to take the vaccine, but look forward to doing so at the appropriate time. Thank you!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 14, 2020



