
متحدہ عرب امارات کی ریاستی حکومت نے آئندہ دو ہفتوں میں تمام معاشی، سیاحتی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ابوظبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے آئندہ دو ہفتوں میں تمام کاروباری و سماجی سرگرمیاں بحال کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق ابوظبی میں کورونا سے تحفظ کی خاطر احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے تھے جس کے نتیجے میں کامیابی ملی کیونکہ ریاست میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی شرح میں نمایاں کمی دیکھی آگئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب جب صورت حال قابو میں ہے تو آئندہ پندرہ روز میں تمام معاشی، سیاحتی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال کردی جائیں گی۔
حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ شہریوں کو کرونا سے بچانے کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی جن پر سب کو سختی سے عمل کرنا ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
سرکاری محکمے نے اس عزم کو دہرایا کہ کرونا کے مریضوں کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص اور ٹیسٹنگ پروگرام بھرپور انداز سے جاری رہے گا تاکہ عوام کو کسی بھی خطرے سے بچایا جاسکے۔
Following the success achieved by implementing precautionary measures to curb the spread of Covid-19 and maintain a low rate of cases, Abu Dhabi Emergency Crisis and Disasters Committee for Covid-19 Pandemic has begun working with authorities to resume all activities in two weeks pic.twitter.com/pCnmisrsKx
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@admediaoffice) December 9, 2020



