فخری زادہ کو سیٹلائٹ کنٹرول مشین گن سے شہید کیا گیا: ایران کا دعویٰ

ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ

ایرانی انقلابی گارڈز نے دعویٰ کیا ہےکہ ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو سٹیلائٹ سے کنٹرول کی گئی مشین گن سے شہید کیاگیا۔

ایرانی انقلابی گارڈز کے نائب کمانڈر ریئر ایڈمرل علی فداوی کا کہنا ہے کہ پک اپ پر نصب گن کے ذریعے صرف فخری زادہ کے سر کوٹارگٹ کیاگیا لیکن ان کے ساتھ 10 انچ کے فاصلے پر بیٹھی اہلیہ کو ایک گولی نہیں لگی۔

واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرا م کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کوگزشتہ ماہ 27 نومبر کو تہران میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔

ایران نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ محسن فخری زادہ کو ریموٹ کنٹرول ٹیکنالوجی کی مدد سے شہید کیا گیا۔

ایران نے محسن فخری زادہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا بدلہ لینے کا بھی اعلان کیاہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet