ٹرمپ کے قریبی ساتھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ٹرمپ کے  قریبی ساتھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل رودے گیولیانی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ رودے گیولیانی کا چائنہ وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے وہ نیویارک کی تاریخ کے سب سے عظیم میئر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رودے گیولیانی امریکہ کے کرپٹ ترین انتخابات کو بے نقاب کرنے کے لیے کام کر رہے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 76 سالہ رودے گیولیانی نے کورونا ٹیسٹ سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet