کیا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 شیڈول کے مطابق ہی ہو گا؟ اہم فیصلہ آگیا

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ
ساتویں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2020 کا شیڈول کا برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے منتظمین کے مطابق ورلڈکپ 2020 کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا جو کہ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے۔

‏ منتظمین کا کہنا ہے کہ آرگنائزنگ کمیٹی، آئی سی سی اور اراکین فیصلہ کریں گے جب کہ ابھی سب کچھ پلان کے مطابق ہے اور فیصلے میں کوئی جلدی نہیں۔

منتظمین نے کہا ہےکہ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ قبل از وقت ہوگا ابھی ایونٹ میں وقت ہے، کوئی لوکل آرگنائزیشن اس حوالے سے اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتی تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 ایونٹ کے انعقاد کو غیر یقینی قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی لیگ اور بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں جن میں ٹوکیو اولپمکس گیمز 2020، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جب کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) بھی شامل ہے۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet