
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ ان دنوں کورونا وائرس کی جان لیوا وباء کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے اور اس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے برطانوی حکومت کی جانب سے تمام ریاستوں میں سخت لاک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران بلا ضرورت گھر سے نکلنے والے افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جارہا ہے۔
ریاست اسکاٹ لینڈ کی چیف میڈیکل افسر کیلڈرووڈ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر رضاکارانہ طور پر اپنا استعفیٰ دے دیا ہے، کیلڈرووڈ کی لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلنے کی تصویری منظر عام پر آئیں تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کیتھرین کیلڈر ووڈ نے اپنی غلطی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسکاٹش فرسٹ منسٹر کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔
مزید پڑھیں: قرنطینہ میں رہنے کے بعد برطانوی وزیراعظم کو کیوں اسپتال منتقل کردیا گیا؟ اصل کہانی آگئی
خیال رہے کہ برطانیہ میں وزیر اعظم بورس جانسن اور شہزادہ چارلیس سمیت 47 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 4934 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔



