پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے۔
پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد معاشرے میں ایک خاص سوچ نے جنم لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ ہمیں لوگوں میں پیار اور محبت کا پیغام دینا چاہیے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد ہم سے الگ نہیں، یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اس وائرس سے متاثرہ نہیں، مشکل حالات میں سب کو کورونا متاثرین سے اظہار محبت کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 257 مریض صحت یاب
واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ہے۔