پولیس کی بڑی کاروائی, منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

چرس

مصری پولیس نے لاکھوں پونڈ مالیت منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ کر اسمگلنگ کی بڑی کاروائی ناکام بنادی، بندرگاہ پر کھڑے جہاز کی تلاشی پر 6 ٹن چرس برآمد ہوئی۔

مصر میں چرس اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی نے6 ٹن چرس ضبط کر کے اسمگلرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مصری ذرائع ابلاغ نے مصدقہ حوالے سے خبر دی ہے کہ مصر کے ساحلی شہر دمیاط کی بندرگاہ پرلنگر انداز جہاز کی تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز مختلف ممالک سے ہوتا ہوا دمیاط پہنچا تھا جہاں اس کی تلاشی لی گئی تو لکڑی کے بلاکس میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی۔

دوسری جانب مصری ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز جس پر چرس اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی شام سے دمیاط کی بندرگاہ پر پہنچا تھاجہاں سے اسے سوڈان کی جانب روانہ ہونا تھا۔

چرس کی مالیت 480 ملین مصری پونڈ بتائی جاتی ہے، مصری پولیس نے اسمگلرز کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet