آئی سی سی نے مختلف ٹیموں سے گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے’ہوم الیون‘ کی ٹیم تشکیل دی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن کے نام گھریلو اشیاء سے مماثلت رکھتے ہیں، جیسا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارٹن گپٹل کا نام مارٹن کپٹل رکھا گیا ہے۔
ویڈیو میں بلے باز مارٹن کی جگہ کپ کی تصویر لگائی گئی ہے۔ ہوم الیون کیلئے منتخب نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جوس بٹلر کا نام فلوس بٹلر رکھا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی خاتون کھلاڑی سوزی بیٹس کو سوزی پلیٹس اوربھارتی خاتون کھلاڑی ہرمن پریت کور کو سیب سے تشبیہہ دی گئی ہے۔
ہوم الیون میں شامل ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑی وکٹ کیپر کوئٹن ڈی کوک کا نام کوئٹن ڈی سوکس رکھ کر ان کی جگہ جراب کی تصویر لگائی گئی ہے۔
آل راؤنڈرز میں سری لنکا کے کھلاڑی تھساراپریرا کو تھیسارا پرچیئرا بنا کر کرسی کی تصویر لگائی گئی ہے۔ بھارت کے کھلاڑی واشنگٹن سندار کا نام واشنگ یور ہینڈز سندارا رکھا گیا ہے۔
آئی سی سی کی ہوم الیون میں ساؤتھ افریقہ کی خاتون کھلاڑی میریزین کیپ کو میزیزین ٹیپ کا نام دیا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی کا نام شاہین آفریجی رکھا گیا ہے اور ان کی جگہ فریج کی تصویر لگائی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی لکی فرگوسن کو چابی سے تشبیہہ دیتے ہوئے ان کا نام لوکی فرگوسن رکھا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی شیلڈن کوٹریل کے آخری نام کو کیٹریل بنا دیا گیا ہے۔
فلیڈ امپائرز کیلئے آئی سی سی نے انگلینڈ کے ریچرڈ کیتھلنگ کا نام کیٹلنگ اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پاؤل ریفل کا نام پاؤل ٹریفل رکھا گیا ہے۔