نیدرلینڈ میں نامعلوم شخص کی سعودی سفارتخانے پر گولیوں کی بوچھاڑ

 سعودی سفارتخانہ

نیدرلینڈ میں نامعلوم مسلح شخص نے سعودی سفارتخانے پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔

واقعہ دی ہیگ شہر میں صبح سویرے پیش آیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی پولیس نے تفصیلات میں بتایا ہے کہ صبح چھ بجے کے قریب اطلاع ملی کہ ایک عمارت پر فائرنگ کی گئی ہے، گولیوں کا نشانہ بننے والی عمارت سعودی سفارتخانہ ہے جس پر 20 گولیاں کے نشانات ہیں۔

پولیس نے کھڑیوں اور دیواروں میں گولیوں کے سوراخ کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں تاہم حتمی طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنی گولیاں فائر ہوئیں۔

پولیس نے گولیوں کے خول برآمد کر کے فرانزک لیب بھجوا دیے ہیں جب کہ شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے لیکن حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

دوسری جانب سعودی عرب نے واقعے کو بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت تحقیقات کا انتظار کررہی ہے اور امید کرتی ہے کہ اس واقعے میں ملوث کرداروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوئی اور کوئی عملے کا رکن فائرنگ کی زد میں نہیں آیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet