
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں تیزی سے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے حکومت نے 4 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ چھوٹے جرائم کے قیدیوں کو عارضی رہائی دی جائےگی۔ رہا کیےگئے قیدیوں کو ٹریکر لگا کر نظر رکھی جائے گی۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے اس فیصلے کا اطلاق انگلینڈ اور ویلز پر ہوتا ہے، ان میں ایسے قیدی شامل نہیں ہے جو پرتشدد یا جنسی جرائم کے مرتکب ہیں۔
اس سے قبل یکم اپریل کو امریکی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے کیلی فورنیا کی جیلوں سے 3500 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اٹلی اسپین اور امریکا کے بعد فرانس اور برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں،برطانیہ میں بھی اموات چین سے زیادہ ہوگئی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے 684 افراد ہلاک ہوگئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار جبکہ ہلاک افراد کی تعداد 59 ہزار 172 ہوگئی ہے، کرونا سے متاثرہ 2 لاکھ 28 ہزار 405 سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔



