امریکی صدارتی انتخابات: جوبائیڈن سے پیچھے ہونے کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جیت کا اعلان کردیا

امریکی صدارتی انتخابات

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن سے پیچھے ہونے کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں اپنی جیت کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’میں یہ الیکشن بہت بڑے مارجن سے جیت گیا ہوں‘۔

جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی گنتی سے واضح جیت نظر آرہی ہے، تمام ووٹوں کی گنتی ہونی چاہیے جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کو جیت کا جھوٹا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے، وہ بھی یہ دعویٰ کر سکتے ہیں اور بعد ازاں ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی جیت کا دعویٰ کرہی ڈالا

ٹرمپ کا یہ خود ساختہ فتح کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صرف 6 ریاستوں پنسلوانیا، شمالی کیرولینا، جارجیا، نیواڈا، ایریزونا اور الاسکا کے نتائج سامنے آنا باقی ہیں۔

دیگر ریاستوں کے نتائج کے مطابق جو بائیڈن کو 253 اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 214 الیکٹورل ووٹس حاصل ہوئے ہیں جبکہ صدر کی کرسی پر بیٹھنے کیلئے کم سے کم 270 ووٹس حاصل کرنا ضروری ہے۔

مذکورہ ریاستوں میں سے صرف شمالی کیرولینا اور الاسکا میں ٹرمپ کو برتری ہے جبکہ جارجیا میں دونوں کے درمیان اتنا ووٹوں کا فرق اتنا کم ہے کہ دوبارہ ووٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet