
ٹی وی میزبان اور قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
عامر لیاقت حسین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اور اپنی اہلیہ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر دی اور کہا ہم دونوں بدنام کووڈ 19 کے حملے کی زد میں ہیں اور ہم دونوں کورونا وائرس کے متاثرین ہیں۔
عامر لیاقت نے اسی ٹوئٹ میں کورونا وائرس کا علاج بھی بتایا انہوں نے قرآن شریف کی آیت شیئر کی جو بیماری اور صحت سے متعلق ہے۔
We are under attack
Attacker detected,the notorious #COVID19
Victims: Aamir Liaquat and Syeda Tuba Aamir
Cure: وَإِذَامَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ (80)
Today is the second day,Ginger, Garlic,Kalongi,Black Pepper, Clove,Star Maze & Cinnamon are the helpers
Prayers needed pic.twitter.com/q8dOikDO95
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 5, 2020
عامر لیاقت نے لکھا انہیں اور ان کی اہلیہ کو کورونا میں مبتلا ہوئے آج دوسرا دن ہے۔ تاہم وہ گھریلو نسخوں سے اس مرض کا علاج کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کچن میں استعمال ہونے والے چند مصالحوں کے نام لکھے جن میں ادرک، لہسن، کلونجی، کالی مرچ، لونگ، اسٹار میز اور دار چینی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا یہ تمام چیزیں کورونا میں مددگار ثابت ہورہی ہیں۔
اسی کے ساتھ عامر لیاقت نے تمام لوگوں سے ان کی اور ان کی اہلیہ کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔



