کورونا وائرس: یونان کے وزیراعظم نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا

لاک ڈاؤن

کورونا کی نئی لہر پر یونان کے وزیراعظم میچوتا کی نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے نکلنے سے پہلے میسج کرنا ہوگا اور وجہ بتانی ہوگی جب کہ ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ماسک نہ لگانے پر 150 یورو جرمانہ ہوگا۔کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر بھی جرمانے کیے جائیں گے۔

وزیراعظم میچوتا نے اعلان کیا کہ کورونا کے اچانک بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن ناگزیر ہے، ہفتہ کی صبح 6 بجے سے لاک ڈاؤن کا نفاذ ہو گیا جو تین ہفتوں تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا لاک ڈاؤن پہلے عائد کیے گئے لاک ڈاؤن سے مختلف ہے جس میں پرائمری اسکولز کھلے رہیں گے۔

وزیراعظم نے عوام کو حوصلہ دلایا کہ ملکی معیشت مضبوط ہے اس لیے لوگوں کو لاک ڈاؤن کے اثرات سے بچائیں گے اور ریلیف فراہم کریں گے۔

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا کے سبب آج سے دوسرے لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے۔ لاک ڈاؤن سے ایک دن قبل لندن کے ریسٹورنٹس میں شہریوں کا رش رہا۔

ادھر اٹلی کےمختلف علاقوں میں بھی ایک ماہ کیلیے رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جب کہ پولینڈ میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مزید پابندیوں کا عندیہ دیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet