متحدہ کے خاتمہ کا خواب دیکھنے والے احمقو ں کی جنت میں رہتے ہیں ،ایم کیوایم آج پہلے سے زیادہ مضبوط اور مقبول جماعت ہے۔شکیل الرحمن

PS-94 کاایکشن ایک رسم ہے جو27 جنوری کو سامنے فتح کی صورت میں سا منے آ جائے گا
ایم کیو ایم کا نظریاتی کارکن ہو ں،مشکل وقت میں تنظم کے ساتھ چٹان بن کر کھڑا ہوں،کارکنان ،علا قہ معززین سے خطاب

کراچی ( انقلاب نیوز ) مہاجر وں کا اعتماد ہمیشہ سے حاصل ہے ،جبکہ سازشوں کے با وجود سازشی عناصر ایم کیوایم کا کچھ نہیں بگاڑ سکے یہ بات یوسی 26 کورنگی نمبر 6 کے چیئر مین شکیل رحمن نے 18 جنوری کو ہونے والے جلسے اور27 جنو وی ہو نے والے الیکشن کو کامیاب بنانے کیلئے بلائے گئے علاقہ معززین،این ،جی،آوز اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں کہاکہ ایم کیو ایم کے خاتمہ کا خواب احمقو ں کی جنت میں رہتے ہیں کیو نکہ آج متحدہ پاکستان کل سے زیادہ مضبوط ومنظم ہے۔انہوں نے کہاکہ PS-94 کا الیکشن ایک رسم ہے جو 27 جنووی کو فتح کی صورت میں سامنے آجائے گا ۔شکیل الرحمن نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی مہاجروں ومتحدہ پاکستان کیلئے وقف کردیا ہے ،ایم کیو ایم کا نظر یا تی کارکن ہو ں ،جیل جانے سے نہیں ڈرتا مشکل وقت میں تنظم کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑ ا ہوں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں