الیکشن کے روز لاکھوں امریکیوں کو گھر پر رہنے کی پراُسرارکالز موصول

امریکا میں صدارتی انتخاب والے دن لاکھوں امریکیوں کو گھر پر رہنے کی تاکیدی کالز موصول ہوئی ہیں۔

امریکا میں صدارتی انتخاب والے دن لاکھوں امریکیوں کو گھر پر رہنے کی تاکیدی کالز موصول ہوئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پورے امریکا میں لاکھوں شہریوں کو خودکارکال (روبوکالز) موصول ہوئیں جن میں شہریوں کو تاکیدکی گئی کہ یہ گھر پر رہنے کا وقت ہے،گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے ان پُر اسرار کالز کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

روبو کالز کی تحقیقات کرنے والے ادارےکے مطابق ایسی روبو کالز شہریوں کو ایک سال سے کی جا رہی ہیں، لیکن منگل کو ان کالز کی بڑی تعداد ریکارڈ ہوئی ہے۔

ایف بی آئی کاکہنا ہےکہ وہ ان خودکارکالزکی خبروں سے باخبر ہیں تاہم ادارے کی جانب سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیاگیا۔

خیال رہےکہ لاکھوں کی تعداد میں یہ پراسرارکالزگذشتہ روز ایسے وقت کی گئیں جب کہ امریکا میں 59 ویں صدارتی انتخاب جاری تھے۔

صدارتی انتخاب میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن نتائج آنےکا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet