
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ہلاکت خیز وار جاری ہیں، بھارت مہلک وائرس کا گڑھ بن گیا۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 کروڑ53 لاکھ ہوگئی۔ بھارت میں 48 ہزار اور برطانیہ میں 23ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ امریکا میں ایک دن میں کرونا کے86 ہزار کیسز سامنے آئے۔
دنیا بھر میں کورونا کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور صرف 2 ہفتوں سے بھی کم مدت میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ نئے کیسز امریکا، بھارت اور یورپی ممالک میں دیکھا گیا ہے۔
عالمی سطح پر اب تک 11 لاکھ سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کئی ممالک نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ86ہزار کیسز سامنے آئے ہیں، امریکا میں اب تک کورونا سے 2لاکھ 34ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ امریکا میں اب تک 92 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، امریکا میں کورونا کےفعال کیسز کی تعداد29لاکھ سے زائد ہوگئی۔
واضح رہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا کیسز میں حالیہ ہفتوں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ماسم سرما کے دوران مہلک وائرس مزید متحرک ہوگیا اور بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوں گے۔



