
امریکی شہر فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص کے قتل کے بعد پُر تشدد مظاہرے زور پکڑنے لگے۔
حکام نے رات کا کر فیو لگا دیا گیا،،صدرڈونلڈٹرمپ نے لوٹ مارکی مذمت کرتے ہوئے نیشنل گارڈکی خدمات لینے کا مشورہ دے دیا۔
صدارتی انتخابات سے قبل امریکی شہر فلاڈلفیا میں ہنگامے پھوٹ پڑے، پولیس کی فائرنگ سے ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد امریکی شہری سڑکوں پر نکل آ ئے، پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران نوے سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
فلاڈیلفیا حکام نے رات کا کر فیو لگا دیا گیا جو رات نو بجے سے صبح چھ بجے تک نافذ رہے گا،،صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرُتشدد مظاہروں کا کوئی جواز نہیں۔
پولیس فائرنگ جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے کام کرنا ہوگا،صدرڈونلڈٹرمپ نے فلےڈلفیامیں لوٹ مارکی مذمت کرتے ہوئے نیشنل گارڈکی خدمات لینے کا مشورہ دے دیا۔
امریکا میں رواں برس مئی میں ایک سیاہ فام شہری کے پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہروں نے زور پکڑا تھا، جس کے بعد دنیا بھر میں بلیک لائیو میٹرز کے نام سے تحریک چلی۔



