بلدیہ کورنگی،میونسپل کمشنر فہیم خان کی معطل شدہ افسران سے خوفیاں میٹنگ،
غیر قانونی طور پرسرکاری فائلیں معطل آفسر کے گھر جانا شروع،
معطل شدہ افسران کو بلدیہ کورنگی میں کھلی چھوٹ،

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے بلدیہ کورنگی میں معطل شدہ افسران اپنی سیٹوں پر براجمان جبکہ بلدیہ کورنگی کے اہم امور بھی انہیں سونپ دئیے گئے ہیں جس سے یہ تاثر جارہا ہے کہ بلدیہ کورنگی میں جو چاہو کر لو کچھ نہیں ہوتا کا فارمولا مکمل طور پر کامیاب ہے تفصیلات کے مطابق میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان سابقہ اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفسر کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھ دیا با واثق زرائع کے مطابق کچھ دن پہلے میونسپل کمشنر فہیم خان کی ایم اینڈ ڈی ورکشاپ میں سابقہ اکاؤنٹ آفسر ابصار احمد کے ساتھ ایک خوفیاں میٹنگ کروائی گئی جس میں کرپشن کے سارے معاملات طے پا گئے زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان نے ابصار کو یقین دلایا ہے کہ ان کو کرپشن کہ کیس سے بچا لیا جائے گا،
اکاؤنٹ آفیسر ابصار احمد کا بھانجا اسوقت ان کا دایاں بازو بنا ہوا ہے اہم نوعیت بشمول ٹھیکے داروں کی فائلیں ابصار احمد کے گھر جا کر کروائی جا رہی ہیں یعنی ابصار احمد تاحال اپنی سیٹ پر موجود ہیں اور ان کیخلاف کاروائی محض دکھاوا دیکھائی دے رہی ہے اسی طرح ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سلمان حیدر بلدیہ کورنگی کو فراہم کردہ پیٹرول کی سلپس پر دستخط کر رہے ہیں جو اس بات کی مکمل طور پر نفی کر رہا ہے کہ انہیں معطلی کا سامنا ہے جبکہ سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے دئیے گئے معطلیوں کےاحکامات میں یہ درج تھا کہ معطل شدہ افسران کا معطلیوں کے دوران ہیڈ کوارٹر سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ ہوگا
بلدیہ کورنگی میں کرپٹ افسران کیخلاف کاروائ کے بعد یہ امید ہو چلی تھی کہ یہاں گزشتہ کئ سالوں سے شہری بلدیاتی مسائل میں مبتلا ہیں اب بلدیاتی مسائل سے باہر آسکیں گے مگر معطل شدہ افسران کی اپنی جگہ موجودگی یہ ظاہر کر رہی ہے کہ دال میں بہت کچھ کالا ہے.بلدیہ کورنگی کے افسران و ملازمین اس صورتحال سے زہنی اذیت سے دوچار رہتے ہوئے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی،سے گزارش کی ہے کہ بلدیہ کورنگی کو ان کرپٹ مافیا سے آزاد کروایا جائے۔۔۔



