مودی سرکار کی ناقص کارکردگی، ڈاکٹرز ہی کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا

مودی
مودی سرکار نے کورونا مریضوں کی جان بچانے والے ڈاکٹرز کی زندگی خطرے میں ڈال دی، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کے پاس حفاظتی لباس، ماسک تک موجود نہیں ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز مشکلات کا شکار ہیں، بھارتی ریاست سیلیگیوری میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ڈاکٹرز کے پاس حفاظتی لباس موجود نہیں ہیں۔

ایک بھارتی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دباؤ کے بعد اسپتال پہنچے تو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے انہیں ایک پیکٹ دیا گیا جس میں ماسک اور نہ جراثیم سے محفوظ رکھنے والا لباس موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق سیلیگیوری میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کو رین کوٹ اور سن گلاسز تھما دئیے گئے ہیں۔

کولکتہ کے دو ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق اہم سہولیات دینے کے بجائے مریضوں کی جانچ پڑتال کے لیے پلاسٹک کی برساتی دے دی گئی ہے۔

انتقامی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر ایک ڈاکٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر کام نہیں کرسکتے۔

نئی دہلی کے قریب شمالی ہریانہ ریاست میں قائم ای ایس آئی اسپتال کے ڈاکٹر سندیپ گارک نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل ہیلمٹ استعمال کررہے ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی این 95 ماسک نہیں ہے جو وائرس کے ذرات سے نمایاں تحفظ فراہم کرتا ہے۔

اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ انچارج ڈاکٹر عاص مانا نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی ماہرین کے مطابق مئی کے وسط تک ایک لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں جس نے ہندوستان کے زیرکفالت صحت نظام اور ڈاکٹروں کو شدید دباؤ میں مبتلا کردیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet