پی آئی بی کالونی میں بڑے پیمانے پر رہائشی پلاٹس پر غیر قانونی کمرشل یونٹس کی تعمیرات

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی گلشن اقبال زون II کے ڈائریکٹر عمیر مقبول اور ن کے ساتھی ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف سومرونے سپریم کورٹ کے احکامات اور ڈائریکٹر جنرل آشکار داور کے ہدایات کے برخلاف پی آئی بی کالونی میں مزید رہائشی پلاٹس پر کمرشل یونٹس اور فلیٹ سائیٹس کی تعمیرات کی تعمیرات شروع کروا دیں۔ کراچی کی انتہائی قدیم اور
شاندار معیار کی شہرت رکھنے والی تاریخی پی آئی بی کالونی میں بڑے پیمانے پر رہائشی پلاٹس پر غیر قانونی کمرشل یونٹس کی تعمیرات نے علاقے کا پر سکون رہائشی ماحول مکمل طور پر تباہ کرکے اسے کھارا در میں تبدیل کر دیا ہے۔ انتہائی مشکوک ماضی رکھنے والے ڈائریکٹر عمیر مقبول اور ان کے مبینہ دست راست ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف سومرو پر پی آئی بی کالونی کے رہائشی پلاٹ نمبر 650 پر منظور شدہ نقشے کے بغیر گراو¿نڈ پلس 2 ، رہائشی پلاٹ نمبر 670 پر گراونڈ پلس 3 کمرشل غیر قانونی کمرشل یونٹس کی تعمیرات کی سرپرستی کے الزامات ہیں۔ اس ضمن میں رابطہ کرنے ہر انتہائی دیندار شہرت رکھنے والے ڈائریکٹر جنرل آشکار داور نے کہا کہ کسی قسم کی غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل آشکار داور نے یقین دلایا کہ کراچی شہر اور اس کے شہریوں کے بہترین مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے سپریم کورٹ کے احکامات اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کے مطابق غیر قانونی تعمیرات اور ان کے زمہ دار افسران و ملازمین کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ تاہم انتہائی کوششوں کے باوجود رابطہ ممکن نا ہونے کے باعث ڈائریکٹر عمیر مقبول کا موقف نا مل سکا۔



