
حکومت نے پابندی عائد کیے جانے والے ممالک کے تارکین وطن کو دوبارہ کویت بلانے پر غور شروع کردیا۔
خلیجی ریاست کے اعلیٰ حکام نے 34 ممالک کے شہریوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے کہ جنہیں کورونا وبا کے دوران کویت بدر کردیا گیا تھا۔
کویت ایئرپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل صالح الفداغی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 34 ممنوعہ ممالک کےلیے کویت کی جانب سے تجارتی پروازیں شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم مذکورہ ممالک سے آنے والے شہریوں کو پہلے 14 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی حکام کی اس تجویز سے متعدد ممالک میں پھنسے تارکین وطن کو درپیش مسائل اور رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور مختلف وزارتوں میں کام کرنے والے تارکین وطن کو بھی واپسی میں مدد ملے گی۔



