برطانیہ میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف عوام بھی سڑکوں پر نکل آئی

کورونا احتجاج

برطانیہ میں کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہریوں نے علی الاعلان کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی شروع کر دی، اس سلسلے میں مظاہرے بھی ہونے لگے ہیں، جن میں مظاہرین نے کہا ہے کہ وہ ماسک نہیں لگائیں گے اور نہ ہی فاصلہ رکھیں گے۔

ایسا ہی ایک مظاہرہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کیا گیا ہے جو کرونا کی روک تھام کے لیے نافذ ایس او پیز کے خلاف تھا، جس میں لندن کے عوام نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت کے سخت اقدامات کو مسترد کیا۔

واضح رہے کہ کورونا پابندیوں کے خلاف لندن میں مظاہرے ایسے حالات میں ہوئے ہیں جب برطانوی عوام کی اکثریت کرونا کی روک تھام کے لیے حکومت کے طریقہ کار سے خوش نہیں۔

دوسری طرف کورونا وبا اور پابندیوں کی وجہ سے برطانوی معیشت کو بھی سخت چیلنجز کا سامنا ہے، روزگار کے بہت سے مواقع بھی ختم ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کورونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا بھر کے ممالک میں گیارھویں نمبر پر براجمان ملک ہے، جہاں کیسز کی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہے، اور اب تک کورونا وائرس انفیکشن سے 43 ہزار 600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet