سندھ گورنمنٹ، گریڈ گیارہ کے ملازم عزیرشاہ پر مہربانیاں،
سندھ گورنمنٹ میں سیاسی اثرورسوخ کا کمال،
قابل افسران و ملازمین خبروں کی زینت بن کر گھر بھیٹنے پر مجبور،

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی ) ڈسٹرکٹ ایسٹ سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے پیپلز لیبر یونین کے سابقہ صدر گریڈ گیارہ کے عزیرشاہ پر مہربانیاں، ڈسٹرک ایسٹ میں تعینات گریڈ گیارہ کے ملازم عزیز شاہ کو اچانک سے کنٹرکٹ ملازمین کا چارج دے دیا گیا،بلدیہ شرقی ایس سی یو جی افسران اور ملازمین کی بدمعاشیاں عروج پر ایس یو سی جی افسران و ملازمین کتنے ہی کرپٹ کیوں نہ ہو ان کے لیے آسائشیں ہی آسائشیں ہے
بلدیہ شرقی میں ملازمین کی سیلری ہر ماہ مقرہ وقت پر ہوجایا کرتی تھی میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم مصطفیٰ سومروکی تعیناتی کے بعد سےایک انوکھی روایت قائم گئی بلدیہ شرقی میں عرصہ دراز سے تعینات سیلری پول انچارج حافظ عبداللہ کو بنا کسی وجہ کے سیٹ سے ہٹا کر جونیر اسٹاف کو سیلری پول کا چارج دےدیا گیا، بلدیہ شرقی زرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ میونسپل کمشنر اوراس ٹائم کے پیپلز لیبر یونین کے صدر عزیر شاہ نے مل کر کچھ ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لیے سیلری پول انچارج حافظ عبداللہ کو کھڈے لائن لگا دیا تھا،پچھلے آٹھ سال سے موصوف عزیر شاہ صاحب بلدیہ شرقی انجیرنگ ڈیپارٹمنٹ سے سیلری وصول کر رہے ہے اور تو اور ان کی کرپشن کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جناب اپنے دور اقتدار میں رہتے ہوئے کنٹرکٹ ملازم بھی بھی زبردستی بھرتی کروائے اور جب حافظ عبداللہ نے ان کے غلط کاموں کو کرنے سے منع کیا تو پیپلز لیبر یونین کے صدر عزیر شاہ صاحب نے میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو کے ساتھ مل کر حافظ عبداللہ کو کھڈے لائن لگا دیا اور عبداللہ کی جگہ وقاص صاحب کو انچارج سیلری پول کا منصب دیا گیا جس کے بعد عزیر شاہ کی روز کی بیٹھک سیلری پول کا کمرہ بن گئی،
اب جب کہ ان کے مفادات پورے ہوگئے ہے تو موصوف نے کمانے کہ لیے سیاسی اثرورسوخ کی بنیاد پر سندھ گورنمنٹ سے اپنا ایک آڈر نمبر 1374 جس میں موصوف کو کنٹرکٹ ملازمین کا چارج دیا گیا ہے جبکہ کہ پیپلز لیبر یونین سابقہ صدر عزیر شاہ جن کی پوزیشن پارٹی میں بھی اتنی اچھی نہیں ہے موصوف کے بارے میں زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ موصوف پارٹی صدر رہتے ہوئے بھی پر بلدیہ شرقی سے لاکھوں کی وصولی کرتے رہے ہے
سابقہ انچارچ سیلری پول حافظ عبداللہ جن کی تعیناتی کے بعد سے بلدیہ شرقی کے ملازمین کی سیلری ہر ماہ مقرہ تاریخ پر سیلری کی ادئیگی کو ممکن بنانے والے قابل شخص کو میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو نے کھڈے لائن لگا کر
بلدیہ شرقی کے ملازمین کو مشکل میں ڈال دیا یاد رہے بلدیہ شرقی کی سیلری ہر ماہ ایک سے دو تاریخ تک ہو جایا کرتی تھی لیکن پچھلے 4مہینے سے بلدیہ شرقی کی سیلری لیٹ ہونا شروع ہوگئی ہے
جبکہ ملنے والی اطلاعات کے مطابق موصوف کرپشن / بدعنوانی کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم میں رہتے ہوئے انھوں نے اپنے سابقہ تجربے اور اس سے حاصل شدہ فوائد کے دھندوں کو جاری رکھا ڈی ایم سی کے اندرونی زرائع بتاتے ہیں کہ موصوف نے ڈی ایم سی میں 2 سالہ پیریڈ دور میں لاکھوں کی کرپشن میں ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں اسی وجہ سے موصوف کو پیپلز لیبر یونین صدر کی کرسی سے پارٹی رہنماؤں نے ہٹا کر ڈی ایم سی ایسٹ کا نئے پیپلز لیبر یونین کے صدر کو منتخب کرلیا جو کے ایک قابل شخص ہے مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے



