آئی ایم ایف کا وفد جنوری کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد جنوری کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اگلے ہفتے کے شروع میں اپنے وفد کے دورہ پاکستان کے شیڈول سے آگاہ کرے گا، آئی ایم ایف کا وفد دورے کے دوران مختلف محکموں کے عہدے داروں سے ملاقاتیں مزید پڑھیں

اعظم خان متفقہ طور پر خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ نامزد

خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوگیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں متفقہ طور پر اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ اس حوالے سے اکرم مزید پڑھیں

عمران خان کے دور حکومت میں لوگ بے حال ہوئے، قائد ن لیگ نواز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں لوگ بے حال ہوئے۔ پاکستان مشکلات سے باہر نکلے گا، پاکستان کو مشکلات سے ہم نکالیں گے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کے 4سال کا ہمارے دور سے موازنہ کرلیں۔ 4 سال قوم کے ساتھ گھناؤنا مزید پڑھیں

شہباز شریف کی طرف سے مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا ردعمل

وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے بھارت کو مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا جواب سامنے آگیا۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے لیکن ان تعلقات کیلئے سازگار ماحول ہونا چاہیے، سازگار ماحول میں دہشت، دشمنی مزید پڑھیں

ایسا کوئی کیس نہیں جو مجھے نااہل کرسکے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے خود کو محفوظ نہیں سمجھتا، ریلیوں میں بلٹ پروف اسکرین استعمال کروں گا۔برطانوی نشریاتی ادارےکو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا یہ الیکشن کا سال ہے تو ظاہر ہے ہم عوامی ریلیاں نکالیں گے، سیاسی جماعتیں ایسا ہی کرتی ہیں۔ عمران خان نے ایک مزید پڑھیں

پاکستان کو ایک طوفان کا سامنا ہے آئی ایم ایف ہمیں دوسری طرف لے جانا چاہتا ہے۔ عائشہ غوث

 وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے، حکومت کی خواہش ہے عام آدمی پر زیادہ بوجھ نہ پڑے لیکن آئی ایم ایف ہمیں دوسری طرف لے جانا چاہتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ پروگرام میں جانے کے مزید پڑھیں

بلدیاتی الیکشن: کراچی کے 4 اضلاع کی پارٹی پوزیشن جاری، کس نے میدان مارا

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج اب تک جاری نہیں ہوسکے ہیں تاہم ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز نے 4 اضلاع ملیر، جنوبی ، کیماڑی اور غربی کی پارٹی پوزیشن جاری کردی ہے۔ان چار اضلاع میں پیپلز پارٹی نے مجموعی طور پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 76 نشستیں جیتیں، تحریک انصاف نے 23 اور جماعت مزید پڑھیں

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7 ماہ بعد پہلی بار اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق 7ماہ سے مسلسل کم ہوتے ملکی ڈالر ذخائر میں پہلی بار اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 26 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈپازٹس حالیہ اضافے سے 4.60ارب ڈالر ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ملکی مزید پڑھیں

جنرل ورکرز اجلاس/ ایم کیو ایم پاکستان اہم عہدے تقسیم / کارکنان کا تحفظات اظہار

سربراہ ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی پی ایس پی اور بحالی کمیٹی کو اہم عہدے دینے پر رضامند جنرل ورکرز اجلاس کے بعد تنظیمی سیٹ اپ تبدیل ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان شدید تحفظات کا اظہار کرنے لگے پی ایس پی اور بحالی کمیٹی کے کارکنان کو یوسی اور ٹاؤن لیول پر اوپری عہدے دئیے مزید پڑھیں

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو حلقہ بندیاں تسلیم نہیں تھیں تو الیکشن میں حصہ کیوں لیا؟ خالد مقبول

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے استفسار کیا ہے کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو بھی حلقہ بندیاں تسلیم نہیں تھیں تو الیکشن میں حصہ کیوں لیا؟ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم پچھلی دفعہ ہونے والی مردم شماری کے خلاف بھی عدالتوں میں گئے تھے۔ انہوں مزید پڑھیں