پاکستان کا موقف وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھر پور انداز میں پیش کیا: خورشید قصوری

سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نےکہا ہےکہ پاکستان کا موقف وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھر پور انداز میں پیش کیا۔ ایک بیان میں خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ میں نے قومی مفادات پر کبھی سیاست نہیں کی، سیاست بازی کے لیے ایک دوسرے پر اعتراض کیا جاتا ہے۔ خورشید محمود قصوری مزید پڑھیں

ہم بھاگنے والے نہیں، الیکشن کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں: رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جب بھی ملک میں بحرانی کیفیت آئی مسلم لیگ ن نے آگے بڑھ کرسنبھالا، ہم بھاگنے والے نہیں، الیکشن کی بھرپور تیاری کررہے ہیں۔ فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تحریک انصاف مزید پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف سے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے لندن میں ملاقات کی، وزیراعظم نے حمزہ یوسف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، آبی انتظام و انصرام، ہوا اور شمسی توانائی اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم مزید پڑھیں

عمران خان کا 10 مئی سے جلسوں کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 10 مئی سے جلسے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو مشکل سے نکالنے کا ایمرجنسی پلان بنایا ہوا ہے۔ عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا 14 مئی تک جلسے کروں گا، بھیڑ بکریوں مزید پڑھیں

مس یونیورس کی فائنلسٹ گھڑ سواری کے دوران ہلاک

2022 کی مس یونیورس کی فائنلسٹ اور آسٹریلوی فیشن ماڈل سینا ویر 23 سال کی عمر میں ایک المناک گھڑ سواری حادثے کے بعد چل بسیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل کو گزشتہ ماہ اپنے آبائی وطن آسٹریلیا میں گھوڑے پر سواری کے دوران خطرناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ مزید پڑھیں

حساس 25 پولنگ اسٹیشن پر کیمرے نصب کر دۓ گۓ ۔۔ سیکیورٹی کا نظام سخت اور تسلی بخش ہے

ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر جاوید اقبال کا دورہ ۔ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ / ریٹرنگ آفیسر غلام قادر تالپور ، ایس ایس پی ویسٹ ، ریٹرنگ آفیسر امتیاز علی ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ویسٹ ، الیکشن کمشنر ویسٹ بھی مزید پڑھیں

توشہ خانہ کیس: عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ، 10 مئی کو عدالت طلب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 10 مئی کو طلب کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمائیوں دلاور نےکی۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس مزید پڑھیں

بھارت کو کشمیر سے متعلق 4 اگست 2019 کی صورتحال پر واپس آنا ہوگا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا کشمیرسے متعلق ٹھوس اور واضح مؤقف ہے، بھارت کو کشمیر سے متعلق 4 اگست 2019 کی صورتحال پر واپس آنا ہوگا، بھارت کو بات چیت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔ پاکستان اوربھارت کے عوام امن چاہتے ہیں۔ گوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید پڑھیں