تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، کئی سابق ممبران اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق اراکین اور ٹکٹ ہولڈرز نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور شمولیت کرنے والے نئے اراکین سے ملاقات ہوئی۔ سابق ایم این اے قطب فرید کوریجہ، پی مزید پڑھیں

کوہلی، دپیکا اور پریانکا چوپڑا سمیت دیگر انسٹاگرام پوسٹ کے کتنے روپے لیتی ہیں؟

بھارت کے ستارے (سلیبریٹیز) سماجی رابطوں کی ویب سائٹس (سوشل میڈیا) پر ایک پوسٹ کے کروڑوں روپے وصول کرنے لگے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ستارے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرنے کی قیمت کم لیتے ہیں لیکن لنک کے ہمراہ اسٹوری لگانے کے چارجز زیادہ وصول کرتے ہیں، اس فہرست میں عالمی شہرت مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے مزید پڑھیں

حساس اداروں نے ایم کیوایم کی جائداد کی تصدیق کیلئے بلدیاتی اداروں کو نوٹس جاری کر دئیے

حساس اداروں نے ایم کیوایم کی جائداد کی تصدیق کیلئے بلدیاتی اداروں کو نوٹس جاری کر دئیے اورنگی، سرجانی، گڈاپ، نارتھ ناظم آباد،گلبرگ ومختلف علاقوں کی جائداد اس میں شامل ہیں جائداد کی تصدیق کے بعد پراپرٹیز ایم کیوایم کو واپس کیا جانے کا امکان خورشید بیگم میموریل ہال سمیت اہم پراپرٹیز بھی اس میں مزید پڑھیں

9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا

9 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو کل 4 بجے طلب کر لیا۔ عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس مزید پڑھیں

جہانگیر ترین، علیم خان کی ملاقات، نئی پارٹی بنانے پر اتفاق

لاہور میں سینئر سیاستدان جہانگیر ترین اور علیم خان کی ملاقات ہوئی جس میں نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق مشاورت ہوئی۔ علیم خان نے جہانگیر ترین اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، ظہرانے میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی موجودہ اور سابقہ شخصیات نے شرکت کی، ظہرانہ علیم خان کی مزید پڑھیں

حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی 7 رکنی ٹیم تشکیل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنائی گئی مزید پڑھیں

تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی: نواز شریف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کا موقف سامنے آگیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ بات چیت صرف سیاستدانوں سے کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا مزید پڑھیں

فواد چوہدری کا جہانگیر ترین سے رابطے کی خبروں پر بیان سامنے آگیا

حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والے فواد چوہدری کا جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطے کی خبروں پر بیان سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد جوہدری نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ سیاست سے بریک لے رہا ہوں۔ سابق پی مزید پڑھیں

اگر کوئی مجھے جُھکانا چاہتا ہے تو یہ نہیں ہو سکتا: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مجھے جُھکانا چاہتا ہے تو یہ نہیں ہو سکتا، عمران خان میں نہ کسی کے پاؤں پکڑوں گا اور نہ معافی مانگوں گا۔ سچ نیوز کے سینئر اینکر امیر عباس سے زمان پارک رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران عمران خان نے مزید پڑھیں