مولانا فضل الرحمان کی گوشواروں میں جائیداد سے متعلق غلط بیانی سامنے آگئی

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گوشواروں میں جائیداد سے متعلق غلط بیانی پکڑی گئی، گوشواروں میں انھوں نے کروڑوں روپے کے گھر کی قیمت چند لاکھ بتائی۔ جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گوشواروں میں جائیداد سے متعلق غلط بیانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے مزید پڑھیں

پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے, شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مایوسی پھیلانے والے عناصر مایوس اور نادم رہیں گے، پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملکی ایکسپورٹس مزید پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر محکمے کے افسران کو سندھ ہائی کورٹ نے 23دسمبر کو طلب کر لیا

لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر محکمے کے افسران کو سندھ ہائی کورٹ نے 23دسمبر کو طلب کر لیا (رپورٹ: فرقان فاروقی) کراچی میں سرکش طرز پر گھومتے ہیوی واٹر ٹینکرز کی پرواز روکنے کے حوالے سے دائر پٹیشن پر نوٹسز جاری کر دئیے گئے، مدعی اور متعلقہ افسران 23 دسمبر کو سندھ ہائی کورٹ میں طلب مزید پڑھیں

رواں مالی سال کے 5 ماہ میں 4.5 بلین ڈالر کا غیرملکی قرض لیا گیا

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران حکومت نے 4.5 بلین ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کیے جب کہ صرف نومبر میں 1.1 بلین ڈالر کے مہنگے تجارتی قرضے لیے جن میں چین سے لیا گیا نصف بلین ڈالر کا قرض بھی شامل ہے۔ وزارت اقتصادی امور کے مطابق رواں مالی سال کے مزید پڑھیں

چیلنج کرتا ہوں اپوزیشن لانگ مارچ کرکے ہفتہ گزاریں تو استعفے کا سوچنا شروع کروں گا: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے مطالبات کو ذاتی مفادات کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ لانگ مارچ کر کے یہاں آکر ایک ہفتہ گزار گئے تو استعفے کا سوچوں گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے بجلی کے حوالے سے مزید پڑھیں

بلاول بھٹو نے اپنے ترجمان مصفطیٰ نواز کھوکھر کو منالیا، استعفیٰ واپس لینے کا اعلان

چند روز قبل ترجمان بلاول بھٹو کے عہدے سے مستعفی ہونے والے مصفطیٰ نواز کھوکھر مان گئے اور اپنا استعفی واپس لینے کا اعلان کردیا۔ ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر نےاپنا استعفی واپس لےلیا ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ واپس لیا۔ مزید پڑھیں

آرمی چیف کا ایئرفورس کے آپریشنل بیس کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشقوں کا معائنہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرفورس کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے پاک چین مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئرچیف مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین ایئرفورس مزید پڑھیں

حکومت کا اہم فیصلہ، کرپشن ثابت ہونے پر سرکاری ملازمین فوری برطرف ہوں گے

کرپشن ثابت ہونے پر سرکاری ملازمین فوری برطرف ہوں گے۔ بیوروکریسی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نئے قواعد جاری کردیے گئے جس کے تحت سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف اور قبل از وقت ریٹائر کیا جاسکے گا۔ خیال رہے کہ رواں برس وفاقی حکومت نے خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے مزید پڑھیں

سندھ حکومت نے تمام مدارس میں تعلیمی سلسلہ بند کرنے کے احکامات جاری کردیے

سندھ حکومت نے سندھ میں کوروناکیسز میں اضافے کے باعث مدارس میں تعلیمی سلسلہ بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ حکومت سندھ نے صوبے کے تمام مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سیکرٹری محکمہ اوقاف، تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مزید پڑھیں

کیا چیئرمین نیب کے علاوہ کوئی نیب کی تعریف کرتا ہے؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کیا چیرمین نیب کے علاوہ کوئی نیب کی تعریف کرتا ہے؟ نیب کا ملزمان سے رویہ نیب کے بارے میں ہونے والی باتوں کی وجہ ہے۔ سپریم کورٹ نے نیب سے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پالیسی دو ہفتے میں طلب کر لی۔ عدالت نے حکم مزید پڑھیں