حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرا دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 مزید پڑھیں

انکار کیا تو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر ہم نے ظلم کے ضابطے ماننے سے انکار کر دیا تو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی میں مخالفین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو مزید پڑھیں

جیسے ہی کیس کی تفتیش شروع کی، شہباز شریف کی کمر میں تکلیف ہو گئی: شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے جیسے ہی کیس کی تفتیش شروع کی، شہباز شریف کی کمر میں تکلیف ہو گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہاکہ وہی پرانے بہانے ،وہی پرانے جھوٹ۔ FIA نے جیسے ہی کیس پر مزید پڑھیں

کورونا وائرس سے متاثر کچھ افراد ذیابیطس کے مریض کیوں بن جاتے ہیں؟

کووڈ 19 نہ صرف ذیابیطس کے مریضوں کے لیے جان لیوا ثابت ہونے والا مرض ہے بلکہ یہ متعدد مریضوں میں اس میٹابولک بیماری کو بھی متحرک کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 لبلبے مزید پڑھیں

سعودی عرب ایک بار پھر مؤخر ادائیگی پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت دوبارہ شروع ہوا جس میں وزیر خزانہ نے خام تیل کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ مزید پڑھیں

سلمان شہباز کو کلین چٹ مل گئی تو تایا کو لے کر پاکستان آئیں، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ سلمان شہبازکوکلین چٹ ملی ہےتوتایاکوساتھ لےکرپاکستان آئیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کہتا تھا ن سے ش نکلے گی اب کہتا ہوں م بھی نکلے گی،ہم پر بڑے بڑے امتحان آئے ہیں لیکن ہم نے ان کا مزید پڑھیں

یوٹیوب پر ہر قسم کے ویکسین مخالف مواد پر پابندی عائد

یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم میں ہر طرح کی ویکسین مخالف مواد کو بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں یہ اعلان کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق کووڈ 19 سے ہٹ کر بھی عالمی ادارہ صحت یا ممالک میں منظوری حاصل کرنے والی ہر قسم کی ویکسینز کے مزید پڑھیں

شفاف انتخابات کسی بھی جمہوریت کیلئے سب سے اہم ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کسی بھی جمہوریت کے لیے سب سے اہم ہیں۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور کرمنل جسٹس سسٹم ریفارمز پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا میں کرپشن اتنی زیادہ ہے کہ عوام کو کچھ ڈلیور نہیں ہو سکتا: چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن اتنی زیادہ ہے عوام کو کچھ ڈلیور ہی نہیں ہو سکتا۔ خیبر پختونخوا میں میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی عدم تعمیر پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن مزید پڑھیں

وفاقی حکومت کا سوشل میڈیا سے متعلق اہم فیصلہ، رولز کی منظوری

وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا سے متعلق رولز کی منظوری دے دی جس کے بعد اب سوشل میڈیا سے متعلق کمپنیوں کو پاکستان کے رولز کے تحت کام کرنا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے مزید پڑھیں