کیون مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب

ری پبلکن رہنما کیون مک کارتھی 216 ووٹ حاصل کر کے امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مک کارتھی کے مدِمقابل ڈیموکریٹ حکیم جیفریز نے 212 ووٹ حاصل کیے۔ رپورٹس کے مطابق اسپیکر منتخب ہونے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے مک کارتھی کو مبارکباد دی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق مزید پڑھیں

6 سالہ بچے کی کلاس روم میں فائرنگ، ٹیچر شدید زخمی

امریکی ریاست ورجینیا میں 6 سال کے بچے نے فائرنگ کر کے ٹیچر کو شدید زخمی کردیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے  مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست ورجینیا کے ایک الیمنٹری اسکول میں پیش آیا۔ اسکول کے 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مزید پڑھیں

روسی صدر کا یوکرین میں 36 گھنٹے کی جنگ بندی کا حکم

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنی افواج کو یوکرین میں 36 گھنٹے کی جنگ بندی کا حکم دیا ہے۔ روس کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق صدر ولادیمیر پوٹن کے حکم کی تعمیل میں یوکرین میں دوپہر سے جنگ بندی کا نفاذ ہوگیا جو 7 جنوری کے آخر تک جاری رہے گی۔ خیال رہے کہ مزید پڑھیں

چین کا ہانگ کانگ کیساتھ اپنی سرحد دوبارہ کھولنے کا اعلان

چین نے ہانگ کانگ کے ساتھ اپنی سرحد کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ تین سال سے بند تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی سرزمین کا سفر کرنے والے ہانگ کانگ کے رہائشیوں کو پہنچنے کے بعد قرنطینہ یا کوویڈ 19 ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مسافروں کو روانگی مزید پڑھیں

اسرائیلی فورسز نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو سر پر گولی مار کر شہید کر دیا

شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فورسز نے نام نہاد چھاپے کے دوران 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 16 سالہ امیر ابو زیتون کو سر پر گولی مار کر شہید کیا گیا۔ یکم جنوری سے اب تک مغربی کنارے میں شہید ہونے والے ابو مزید پڑھیں

ٹی ٹی پی کی پاکستان کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو دی گئی دھمکیاں قابل مذمت ہیں: امریکا

امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت کو دی گئی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر طالبان سے افغان سرزمین کو عالمی دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا اپنا وعدہ پورا کرنے مزید پڑھیں

سری لنکا نے ملک بھر میں نئے انتخابات کا اعلان کر دیا

بدترین معاشی بحران کے شکار سری لنکا نے ملک بھر میں نئے انتخابات کا اعلان کر دیا۔ جنہیں کورونا کی عالی وبا کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق حکام نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد فروری سے پہلے مزید پڑھیں

شنگھائی کی 70 فیصد آبادی کووڈ-19 سے متاثر ہو چکی ہے، ڈاکٹرز کا انکشاف

چین کے معروف ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ چین کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر شنگھائی کی 70 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکی ہے۔ چین میں کئی سال کے بعد گزشتہ ماہ کووڈ-19 پابندیوں میں نرمی کے بعد حال ہی میں وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافے مزید پڑھیں

دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے: امریکا 

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے, افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے، پاکستانی عوام نے دہشت گرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا ہے، جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں

چین کا سرکاری میڈیا ملک میں کووڈ 19 کے اعدادوشمار کم ظاہر کر رہا ہے، عالمی ماہرینِ صحت کی تنقید

عالمی ماہرینِ صحت نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین کا سرکاری میڈیا ملک میں کووڈ 19 کی نئی لہر سے پیدا ہونے والے انفیکشن سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اموات کے علاوہ متاثرہ مریضوں کے اعدادوشمار کو کم ظاہر کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 7 مزید پڑھیں