بلدیہ عظمیٰ کراچی افسران کی ریکوزیشن کے باوجود ایچ آر ایم سیاسی چالیں چلنے لگے

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا حکم سر آنکھوں پر لیکن کیاوہ اسکا نوٹس لیں گے،پیپلز آفیسر ایسوسی ایشن بلدیہ عظمیٰ کراچی افسران کی ریکوزیشن کے باوجود ایچ آر ایم سیاسی کردار ادا کرتے ہوئے افسران و ملازمین کے تبادلے نہیں کررہے کے ایم سی کے اورنگی پروجیکٹ میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کے بعد کوئی ایڈیشنل ڈائریکٹر نہیں۔ جاوید مزید پڑھیں

افریقی یونین کے اجلاس سے اسرائیلی سفارت کار کو باہر نکال دیا گیا

ایتھوپیا کے دارالحکومت میں ہونے والے افریقی یونین کے سالانہ اجلاس کے پہلے روز اسرائیلی سفارت کار کو ہال سے باہر نکال دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل سینیئر سفارتکار ڈپٹی ڈائریکٹر برائے افریقا، سفیر شیرون بار لی ایتھوپیا میں ہونے واکی افریقی یونین سمٹ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے مزید پڑھیں

امریکا: مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد ہلاک

امریکا کی ریاست مسی سپی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ مسی سپی ریاست کے حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹیٹ کاؤنٹی میں پیش آیا، واقعہ میں ملوث حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلحہ شخص نے دکان میں داخل ہوکر ایک شخص کو مزید پڑھیں

امریکا چینی جاسوسی غبارہ مار گرانے پر معافی نہیں مانگے گا: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی فضائی حدود میں چین کا مبینہ جاسوس غبارہ مار گرانے پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے۔ وائٹ ہاؤس سے امریکی صدر نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے، تاہم میں غبارہ گرانے پر کوئی مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ: سمندری طوفان کے باعث ہزاروں افراد بے گھر

نیوزی لینڈ میں گبریئل نامی سمندری طوفان کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے جبکہ مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان گزرنے کے بعد نیوزی لینڈ میں بحالی کی کوششیں جاری ہیں، بارشوں اور سیلاب کے باعث 9 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ رپورٹس مزید پڑھیں

جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈے سے پاکستان کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہونے دیں گے: امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈے سے پاکستان کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ ترجمان  نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ رجیم چینج سے متعلق امریکا پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بلیم مزید پڑھیں

نیوزی لینڈ میں طوفان گبرائیل نے تباہی مچادی، 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

نیوزی لینڈ میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان گبرائیل میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی تاریخ کے تباہ کن طوفان پر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ امدادی کاموں کے دوران فوج نے بھی حصہ لیا۔ سمندری طوفان گبرائیل کی شدت قدرے مزید پڑھیں

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی چینی ہم منصب سے ملاقات، اہم عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی مالیاتی وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر چین پہنچے جہاں انھوں نے صدر شی جنپنگ سے ملاقات کی جس میں جوہری توانائی اور یوکرین جنگ سمیت اہم عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق یہ ملک میں 20 سال بعد پہلے ایرانی مزید پڑھیں

امریکا نے 10 سے زائد بار ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی: چین کا الزام

چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشہ ایک برس کے دوران 10 سے زائد غبارے بھیج کر ان کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔ اس بات کا انکشاف چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے بیجنگ میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں مزید پڑھیں

ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے اموات کی مجموعی تعداد 34 ہزار کے قریب پہنچ گئی

ترکیہ اور شام میں صدی کے تباہ کن زلزلے کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے جہاں ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں تاحال جاری ہیں جب کہ دونوں ممالک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 34 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ترکیہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 29 مزید پڑھیں