شمالی کوریا کا امریکا اور جنوبی کوریا کی مشقوں سے قبل بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکا کی بڑے پیمانے پر کی جانے والی مشترکہ فوجی مشقوں کے آغاز سے چند روز قبل طاقت کا تازہ ترین مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق شمالی اور جنوبی کوریا مزید پڑھیں

بلدیہ شرقی،لوٹ مار میں رکاوٹ بننے والے میونسپل کمشنر فہیم خان کو عہدے سے ہٹابے کے لیے مخصوص افسران کی بھاگ دوڑ

*کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی ایم سی (ایسٹ) میں ڈیڑھ ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ کے ایمرجنسی کے نام پر ڈائریکٹ کنٹریکٹ کے ورک آرڈر کے حصول کے لیے ایکس سی این اور کنٹریکٹرز کے درمیان جھگڑے کے بعد صوبائی وزیر سے تصفیہ کرانے کی درخواست کردی گئی ذرائع کے مطابق یہ درخواست ڈی ایم سی ایسٹ کے مزید پڑھیں

عدالت کا بیوی سے بلا معاوضہ گھریلو کام کروانے والے شوہر کو 2 لاکھ یورو ادا کرنے کا حکم

ہسپانوی عدالت نے ایک شخص کو سابق اہلیہ سے 25 سالوں تک بلا معاوضہ گھریلو کام کرانے پر 2 لاکھ یورو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہسپانوی جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں تاہم ان کی شادی جائیداد کی تقسیم کے نظام پر مزید پڑھیں

روسی افواج نے یوکرین کے شہر بخموت کے مشرقی حصے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا

روس کے ویگنر گروپ سربراہ نے کہا ہے کہ ان کی افواج نے یوکرین کے شہر بخموت کے مشرقی حصے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو اس کا مطلب ہے کہ روسی افواج کئی مہینوں میں اپنی پہلی بڑی فتح حاصل کرنے کے لیے تقریباً نصف شہر پر مزید پڑھیں

شیخ محمد بن عبدالرحمان قطر کے وزیراعظم مقرر

قطر کے امیر نے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیر قطر تمیم بن حمد الثانی نے شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کے مستعفی ہونے پر وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان کو وزیراعظم مقرر کردیا۔ جنوری 2016 مزید پڑھیں

تاشقند میں 6 ملکی خارجہ کانفرنس؛ مغربی ممالک سے افغان اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

ازبکستان میں 6 ممالک کے خارجہ اجلاس میں مغربی ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں غربت کے خاتمے، اساتذہ اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی، قدرتی آفات سے نمٹنے اور تعمیر و ترقی کے لیے افغانستان کے منجمد فنڈز کو فی الفور بحال کریں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مزید پڑھیں

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا حملہ، 6 فلسطینی شہید، 11 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی دہشت گردی سے 6 فلسطینی شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں جنین کی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فوجی حملے میں 6 فلسطینی شہید جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مزید پڑھیں

سکھوں کا پیرس میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے بھارتی جیلوں سے سکھ قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سکھ رہنما مان سنگھ نے کہا کہ بھارت میں سکھ کمیونٹی کے خلاف مودی حکومت کے مظالم بند کرائے جائیں۔

آذربائیجان کے آزاد کرائے گئے شہروں میں زندگی کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری

آذربائیجان کی حکومت اس وقت شہری سہولیات، مذہبی، تاریخی اور تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ پانی کے ذخائر کی تعمیر نو کے ذریعے آزاد کرائے گئے علاقوں میں زندگی کی بحالی کا کام انجام دے رہی ہے۔ 2 مارچ کو باکو میں منعقدہ غیر وابستہ تحریک کے رابطہ گروپ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے مزید پڑھیں

افغانستان میں یونیورسیٹیز کھل گئیں، طالبان نے طالبات کو داخل ہونے سے روک دیا

افغانستان میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد جامعات کھل گئیں تاہم طالبان سیکیورٹی اہلکاروں نے طالبات کو داخل ہونے سے روک دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے خواتین کے یونیورسٹی میں تعلیم پر پابندی گزشتہ برس اگست میں یہ کہتے ہوئے لگائی تھی کہ وزارت اعلیٰ تعلیم جامعات میں ماحول کو مزید پڑھیں