سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہو گا؟ اہم فیصلہ کر دیا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب میں 23 مارچ جمعرات کو یکم رمضان المبارک 1444 ہجری ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم آج مملکت میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ سعودی عرب میں 23 مارچ جمعرات مزید پڑھیں

مسجد الحرام کی چھت پر بھی نماز ادا کی جائے گی

رمضان کی آمد آمد ہے اور اس بابرکت مہینے کی تمام فیوض بٹورنے کے لیے مسجد الحرام میں خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں جس سے معتمرین اور عبادت گزاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہ شیخ عبد الرحمان السدیس نے اعلان کیا ہے کہ رمضان مزید پڑھیں

صومالیہ میں گزشتہ سال خشک سالی سے 43 ہزار ہلاکتیں ہوئیں: اقوام متحدہ

افریقی ملک صومالیہ میں خشک سالی کے نتیجے میں گزشتہ سال 43 ہزار افراد موت کی نیند سو گئے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ میں گزشتہ 5 سالوں سے بادل نہیں برسے جس کے نتیجے میں ہونے والی خشک سالی کے باعث 43 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والے 43 ہزار مزید پڑھیں

چین کے صدر پوتن سے ملاقات کیلئے روس پہنچ گئے

چین کے صدر شی جنپنگ روس کے تین روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی جنپنگ کی آمد پر ملٹری بینڈ نے چین اور روس کے ترانوں کی دھن بجائی جب کہ چین اور روس کے صدور کی دوبدو ملاقات آج مزید پڑھیں

پیرو اور ایکواڈور میں 6.8 شدت کا زلزلہ، 14 افراد ہلاک

جنوبی امریکی ممالک پیرو اور ایکواڈور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں 14 افراد ہلاک اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ایکواڈور کے شہروں مچالا اور کوینکا میں زلزلے کے نتیجے میں عمارتیں تباہ ہوئیں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اسی طرح دیگر شہروں میں بھی ملبے کے ڈھیر ہیں۔ حکام نے بتایا مزید پڑھیں

لندن: سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا

سکھ نوجوانوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت سے بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں سکھ نوجوانوں کو بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا پرچم لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران ہاتھوں میں خالصتان کا پرچم اٹھائے نوجوان بھارت کے مزید پڑھیں

آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف اور مہربان علیئیفا نے نوروز کا الاؤ روشن کر کے عوام کو مبارکباد دی

آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف اور اور خاتون اول مہربان علیئیفا نے نوروز کا الاؤ روشن کر کے عوام کو مبارکباد دی۔ جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف، خاتون اول مہربان علیئیفا اور ان کی بیٹی آرزو علیئیفا نے تاتار ضلع کے تالش گاؤں میں ہونے والے کاموں کی پیش رفت کو دیکھا۔ جمہوریہ آذربائیجان مزید پڑھیں

پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا امریکا کی اولین ترجیح ہے: امریکی سفیر

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا امریکی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں 2 روزہ یو ایس پاکستان مزید پڑھیں

اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی دہشتگردی میں 16 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینین میں فلسطینوں کے گھروں میں گھس کر لوگوں کو ہراساں کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ اسرائیلی فورسز نے متعدد نہتے فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا۔ مزید پڑھیں