قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا سلوان مومیکا ناروے میں مردہ پایا گیا

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والا عراقی نژاد سلوان مومیکا ناروے میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ سوشل میڈیا پر ریڈیو جنیوا کے اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 37 سالہ سلوان مومیکا کی لاش ناروے میں ان کے گھر سے ملی ہے تاہم موت مزید پڑھیں

مسجد الحرام کے اطراف سے ہزار وں بھکاری گرفتار

سعودی عرب کی پولیس ماہ رمضان المبارک میں مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ماہ رمضان میں جہاں دنیا بھر سے زائرین عمرہ عبادت کا ذوق وشوق لے کر سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں اور مسجد الحرام و مسجد نبوی ﷺ میں عبادات میں مشغول مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کی رفح میں گھر پر بمباری، دو بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید

رفح میں گھر پر اسرائیلی بمباری سے دو بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے دیرالبلاح میں ورلڈ سینٹرل کچن کے عملے کی گاڑی پر بھی اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا جس میں 4 غیرملکی امدادی کارکنان اور فلسطینی ڈرائیور مارا گیا۔ دوسری جانب جاپان نے اقوام متحدہ کے مزید پڑھیں

شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کا میزائل حملہ، پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 6 افراد شہید

اسرائیل کی جانب سے شام میں ایرانی قونصل خانے پر میزائل حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں محمد رضا زاہدی بھی شامل ہیں جو ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک سینئر کمانڈر تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق مزید پڑھیں

مشہور سابق امریکی جج فرینک کیپریو کا زندگی سے متعلق اہم مشورہ

اپنے ہمدردانہ انداز، منصفانہ فیصلوں، عدل و انصاف اور رحم دلی کے لیے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے سابق امریکی جج فرینک کیپریو نے زندگی سے متعلق کچھ اہم مشورے شیئر کیے ہیں۔ جج کیپریو نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں وہ زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کافی جذباتی مزید پڑھیں

اسرائیل نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہمشیرہ کو گرفتار کر لیا

اسرائیلی پولیس نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 57 سالہ صباح عبد السلام ہنیہ کے گھر سے ایسی دستاویزات، ٹیلی فون اور دیگر سامان ملا ہے جن سے ان کا اسرائیلی ریاست کے خلاف حملوں میں ملوث ہونا ثابت ہوتا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے پیر کے مزید پڑھیں

امریکی صدر کا عرب ممالک سے متعلق بڑا دعویٰ

امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے نیویارک میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب، مصر، اردن اور قطر سمیت دیگر تمام عرب ممالک مزید پڑھیں

ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صدر اردوان کو بدترین شکست

ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صدر اردوان اور ان کی جماعت کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے، دارالحکومت انقرہ اور استنبول سمیت ملک کے 15 شہروں میں میئر کی نشستوں پر حزبِ اختلاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی۔ استنبول کے میئر امام اوغلو کو تقریباً 10 پوائنٹس کی برتری حاصل ہوئی جبکہ انقرہ مزید پڑھیں

غزہ میں الاقصیٰ شہدا اسپتال پر اسرائیلی حملہ، 400 سے زیادہ فلسطینی شہید

اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کے الاقصیٰ ہسپتال پر حملے شروع کردیے، رات گئے مختلف حملوں میں 77 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حملے میں فلسطینی اسلامی جہاد گروپ کے زیر انتظام کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پیر کو مزید پڑھیں

پوپ فرانسس کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ایسٹر کے خطاب میں پوپ فرانسس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے اس سلسلے میں ویٹی کن میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ طبعیت خراب ہونے کے باوجود پوپ فرانسس دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔ ایسٹر پر پیغام میں مزید پڑھیں