سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ سے متعلق بڑی خبر، پابندی عائد ہونے جارہی ہے!

سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر رمیح الرمیح کا کہنا ہے کہ غیرملکی ٹرکوں کے لائسنسوں کے اجرا کے لیے ‘ون ونڈو سسٹم’ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹر رمیح نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی پانچ برس سے اوپر والے ٹرکوں کی سعودی عرب درآمد پر پابندی لگا رہی مزید پڑھیں

افغان وزیرخارجہ آج 3 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

افغانستان کے وزیرخارجہ امیر خان متقی آج 3 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ امیرخان متقی کے ہمراہ افغان وزرا کا وفد بھی ہوگا۔ دورے میں پاک افغان تعلقات پربات چیت ہوگی۔ افغان وزیرخارجہ اقتصادی تعلقات میں توسیع پر بات چیت کریں گے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان راہداری، تجارت، مہاجرین اور آمدورفت میں سہولیات مزید پڑھیں

بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس کو 5 کروڑ ڈالر کی کرپشن کے الزام میں 11 سال قید کی سزا

بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کو 5 کروڑ ڈالر کی کرپشن کے الزام میں اس کی غیر حاضری میں 11 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس سریندر کمارسنہا نے 2017 میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ پارلیمنٹ ججوں کو برطرف نہیں کر سکتی، اس اقدام کو مزید پڑھیں

پاکستان کے بعد چین کا بھی بھارت میں ہونے والے افغان اجلاس میں شرکت سے انکار

پاکستان کی جانب سے بھارت کی میزبانی میں افغانستان کے حوالے سے خطے کی سیکیورٹی پر ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کے چند دنوں بعد چین نے بھی شرکت سے منع کردیا۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے مذاکرات کے شیڈول کو مزید پڑھیں

پولیس نے جاپانی شہری کو بلٹ ٹرین کو آگ لگانے کی کوشش میں گرفتار کر لیا

پولیس نے بلٹ ٹرین کو آگ لگانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 69 سالہ شہری کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلٹ ٹرین کو نذر آتش کرنے کا معاملہ جنوب مغربی علاقے شنکانسن میں پیش آیا، جہاں ایک بزرگ شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے مزید پڑھیں

افغانستان اور دبئی کے درمیان اریانا ائیر لائنز کی پروازیں بحال

اریانا افغان ائیر لائن نے کابل سے دبئی کیلئے معمول کی پروازیں بحال کردیں، جس سے بہت زیادہ استعمال ہونے والا فضائی راستہ بحال ہوگیا جو اگست میں طالبان کی مغرب حمایت یافتہ حکومت پر فتح حاصل کرنے کے بعد سے بند تھا۔ سرکاری ائیر لائن نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ اریانا مزید پڑھیں

نائیجر میں آگ لگنے سے 26 بچے ہلاک ہو گئے

نائیجر کے علاقے میں اسکول میں آگ لگنے سے 26 بچے ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔ آگ لگنے سے 13 بچے زخمی ہیں جبکہ 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔ مقامی گورنر نے اے ایف پی کو بتایا کہ جنوبی نائجر میں کم از کم مزید پڑھیں

امریکہ کو تمام پابندیاں یکجا اٹھانا ہوں گی اس کے لیے ہمیں ضمانت چائیے، ایران

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف تمام ظالمانہ پابندیوں کو یکجا ختم کرنا ہوگا اور ایران کو ضمانت دینا ہوگی کہ کوئي بھی امریکی حکومت دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی مجاز نہیں ہوگی۔ مزید پڑھیں

امریکا میں گھڑیاں ایک گھنٹے پیچھے کر دی گئی

موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی امریکا کی گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے ہوگئیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکا کی بیشتر ریاستوں میں رات 2 بجے سے وقت ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا گیا ہے۔ تاہم اکثریت نے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کے اقدام پر ناپسندیدگی کا اظہار کہا ہے۔ رپوٹ کے مطابق امریکیوں نے کہا مزید پڑھیں

کورونا وائرس کے بعد بھارت میں زکا وائرس کے 89 کیسز رپورٹ

 بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس سر اٹھانے لگا۔ رپوٹ کے مطابق بھارتی 89 افراد میں زکا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں 17 بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زکا وائرس دیگر بھارتی ریاستوں میں بھی رپورٹ ہو چکا ہے لیکن اتر پردیش مزید پڑھیں