برطانیہ: گھر سے مردہ حالت میں برآمد سارہ شریف کی موت ’حادثاتی‘ تھی، دادا کا دعویٰ

برطانیہ میں اپنے گھر سے مردہ حالت میں برآمد 10 سالہ بچی سارہ شریف کے دادا محمد شریف نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے عرفان شریف نے انہیں بتایا کہ بچی کی موت ایک حادثہ تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد شریف نے غیر ملکی نیوز چینل  سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مزید پڑھیں

برطانیہ نے ویگنرگروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

برطانیہ نے روس کی نجی ملیشیا کے ویگنر گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ ویگنر گروپ کو انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت ایک ممنوعہ تنظیم بنانے کے لیے تیار تھا اور اسے داعش اور القاعدہ کے برابر کردیا گیا تھا۔ برطانوی مزید پڑھیں

عراق: چہلم امام حسین علیہ السلام پر 1 لاکھ پاکستانی زائرین کی کربلا آمد

نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر 1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے۔ عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی مزید پڑھیں

پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ نہ دینے کی خبروں پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ نہ دینے کی خبروں پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ نہ دینے یا درخواست مسترد کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل سے پریس بریفنگ کے دوران پی ٹی مزید پڑھیں

مودی حکومت کا انڈیا کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

مودی حکومت نے آئین میں انڈیا کا نام تبدیل کرکے ’بھارت‘ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے آئین میں انڈیا کا نام تبدیل کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے، پارلیمنٹ کا یہ سیشن 18 ستمبر کو شروع ہوگا جو 22 ستمبر تک مزید پڑھیں

اسلامی دنیا کے مسائل کے حل کے لیے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کا بہتر ہونا ضروری ہے؛ صدر ابراہیم رئیسی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران عالم اسلام اور اس خطے کے دو بااثر ممالک ہیں جن کا اسلامی دنیا کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنا لازمی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب کے ساتھ خوشگوار مزید پڑھیں

میانمارمیں 2025 میں انتخابات ہونے کا امکان

میانمار کی فوجی حکومت کی جانب سے ملک میں 2025 میں انتخابات کرانے کا امکان ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ 36 جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔ سیاسی جماعت کے عہدیدار کے مطابق اگلے سال مردم شماری کے عمل کی وجہ مزید پڑھیں

امریکا میں تربوز خود بخود پھٹنے کی انوکھی وجہ سامنے آگئی

امریکا میں متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر شکایت کی ہے کہ ان کے خریدے گئے تربوز خود بخود پھٹ رہے ہیں۔ فوڈ نیٹ ورک ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کے مطابق امریکا کے کچھ علاقوں میں ایک خاص قسم کا جرثومہ تربوز میں گھس جاتا ہے۔ جب یہ جرثومہ تربوز کے اندر ہوتا ہے مزید پڑھیں

اسرائیل نے اہم اسلامی ملک میں اپنا سفارت خانہ کھول لیا

اسرائیل اور بحرین کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے تین سال بعد اسرائیل نے بحرین میں اپنا سفارت خانہ کھول لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بحرین میں اسرائیل کے نئے سفارت خانے کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر دورہ بحرین پر موجود اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے مزید پڑھیں

امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

امریکی خاتون اوّل جِل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تاہم صدر جوبائیڈن کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 72 سالہ جِل بائیڈن کو بیماری سے متعلق معمولی علامات ہیں اور اس دوران وہ گھر پر ہی رہیں گی۔ رپورٹس کے مطابق جِل بائیڈن کا گزشتہ سال بھی کورونا ٹیسٹ مثبت مزید پڑھیں