امریکا کی تاریخ میں پہلی بار فی گیلن پیٹرول5 ڈالر کا

دنیا بھر میں بڑھتی پیٹرول کی قیمتوں نے امریکا میں بھی رنگ دکھانے شروع کردیئے ہیں، جہاں پیٹرول کا فی گیلن پہلی مرتبہ پانچ ڈالر تک مہنگا ہوگیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روائٹرز کے مطابق ہفتے کو پیٹرول کی قیمت 5 ڈالر فی گیلن سے بڑھ گئی، جب کہ ایک دن پہلے یہ قیمت مزید پڑھیں

اسلام مخالف بیان پر بی جے پی ترجمان نوپور شرما کو بھارتی پولیس نے طلب کرلیا

بھارتی پولیس نے اسلام مخالف بیان پر حکمران جماعت بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کو طلب کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے نوپور شرما کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں 25جون کو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانےکا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی جے پی مزید پڑھیں

چین نے تائیوان کے معاملے پر جنگ کی دھمکی دے دی

چینی حکام نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ تائیوان کو چین سے آزاد کرانے کی کوئی بھی سازش کی تو بیجنگ کی طرف سے اعلانِ جنگ ہوگا۔ چین کے وزیر دفاع وی فینگ نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے سنگاپور میں ایک ایشیائی سیکورٹی سربراہی اجلاس میں ملاقات کی۔ وی فینگ نے آسٹن مزید پڑھیں

جنوبی افریقا میں ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم، 15 ہلاک

جنوبی افریقا میں تیز رفتار ٹرک نے مسافر بردار بس کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 15 مسافر ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں دارالحکومت کی مصروف ترین ہائی وے پر مسافر بردار بس سامنے سے آنے والے تیز رفتار اور بے قابو ٹرک سے ٹکرا مزید پڑھیں

بغاوت پر آرمی چیف سمیت صدر کو 10 سال قید کی سزا

بولیویا کی عدالت نے 2019 کے سیاسی بحران کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے پر سابق صدر جینین اینز سمیت اُس وقت کے مسلح افواج کے سابق کمانڈر ولیمز کلیمن اور پولیس چیف کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بولیویا کی عدالت نے مزید پڑھیں

یوکراین کے لئے جنگ لڑنے پر غیر ملکی شہریوں کوسزائے موت

یوکرین کے لیے جنگ لڑنے پر 3 غیر ملکی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی۔ ریپورٹس کے مطابق روس کی حمایت یافتہ عدالت نے 2 برطانوی شہریوں اور ایک مراکشی شہری کو یوکرین کے لیے جنگ لڑنے پر سزائے موت سنا دی۔ مشرقی یوکرین میں روس کی حمایت یافتہ اور خودساختہ ڈونیسک پیپلز ریپبلک (ڈی مزید پڑھیں

اسرائیل کا دمشق کے ہوائی اڈے پر میزائل حملہ؛ رن وے اور عمارت کو نقصان

اسرائیلی طیارے کے شام کے ہوائی اڈے پر میزائل داغے جس سے رن وے اور عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیل نے دارالحکومت دمشق میں ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کیا ہے۔ حملے میں ایک شخص زخمی ہوا جب کہ رن وے اور ہوائی اڈے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ مزید پڑھیں

پیپلز پارٹی کے لالی پاپ پر لالی پاپ دئیے جانے پر ایم کیوایم پاکستان شوگر کے مرض میں مبتلا

یوٹرن سیاست تحریک انصاف سے پیپلز پارٹی میں منتقل وزیر بلدیات نے ایم کیوایم کو ایڈمنسٹریٹر شپ دینے کو تیار، مگر ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی لالی پاپ پر لالی پاپ دئیے جانے پر ایم کیوایم پاکستان شوگر کے مرض میں مبتلا کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) ایم کیوایم پاکستان سیاست کے ایسے دور سے گزر رہی ہے مزید پڑھیں

عالمی ادارے کی طرف سے جوہری تنصیبات پر نصب کیمروں کا رابطہ ایران نے منقطع کردیا ہے

ایران نے جوہری تنصیبات کی نگرانی کے لیے عالمی ادارے کی طرف سے نصب کیے گئے کچھ کیمروں کا رابطہ منقطع کردیا ہے۔  ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیش نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مغربی اقوام کی طرف سے تہران پر عدم تعاون کا الزام عائد کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ مزید پڑھیں

چین میں فضائیہ کا جدید طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

چین میں فضائیہ کا جدید طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔صوبہ ہوبی میں تربیتی مشن پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، طیارے رہائشی علاقے میں گرا جس سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی چین کے ایک رہائشی علاقے میں چینی فوجی مزید پڑھیں