عراقی وزیراعظم کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

عراقی وزیراعظم نے سعودی عرب اور ایران کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جن میں مشرق وسطیٰ کے دو بڑے ممالک کے درمیان ثالثی کی بغداد کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن مزید پڑھیں

شہزادہ چارلس نے قطری وزیراعظم سےکتنے ڈالر وصول کیے؟ تفصیلات جاری

برطانوی شہزادہ چارلس کے دفتر نے کہا ہے کہ شہزادے نے رقم کی صورت میں جو عطیات وصول کیں ان کا درست طریقے سے استعمال کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادے کے دفتر سے یہ بیان ایک اخبار کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے کہ شہزادہ مزید پڑھیں

سری لنکا بحران: اسکول بند، گھر سے کام کرنے پر زور

سری لنکا میں سیکیورٹی فورسز نے پیٹرول کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے شہریوں میں ٹوکن تقسیم کیے جب کہ ملک میں ایندھن کی شدید قلت کے ساتھ 7 دہائیوں کے دوران اپنے بدترین معاشی بحران کا مقابلہ کرنے والے ملک کے دارالحکومت کولمبو میں اسکول بند کردیے گئے اور سرکاری ملازمین کو گھروں مزید پڑھیں

جی7ممالک کاعالمی منصوبوں کیلئے 600ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے مقابلے میں جی7 منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت غریب ممالک میں عالمی انفراسٹرکچر پروگرام کے لیے تقریباً 600 ارب ڈالر جمع کیے جائیں گے۔ ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ مزید پڑھیں

نائٹ کلب سے 17 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

جنوبی افریقہ کے جنوبی شہر ایسٹ لندن کے ایک قصبے کے نائٹ کلب میں کم از کم 17 نوجوان افراد مردہ پائے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ بریگیڈیئر تھیمبنکوسی کنانا نے بتایا کہ ’ہمیں 17 لوگوں کے بارے میں رپورٹ ملی ہے جو مشرقی لندن میں واقع سینری مزید پڑھیں

جی سیون ممالک نے روس سے برآمدات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا

یوکرین پر روس کا حملہ، جی سیون ممالک نے روس سے سونے کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں سونے کی تمام برآمدات میں روس کا حصہ تقریباً پانچ فیصد تھا اور روس کی پیداوار کا 90 فیصد جی 7 مزید پڑھیں

جوبائیڈن نے فیڈرل گن ریفارمز بل پر دستخط کر دیے

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ تین دہائیوں میں اپنی نوعیت کی پہلی بڑی اصلاحات کو ممکن بنانے والے فیڈرل گن ریفارمز بل پر دستخط کر دیے ہیں، صدر کے دستخط کے بعد سے اب یہ قانونی مسودہ باقاعدہ طور پر قانون بن گیا ہے۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ بل وقت کی ضرورت مزید پڑھیں

فلسطینی صحافی ابوعاقلہ پرگولی اسرائیلی فوج نے ہی چلائی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے مطابق الجزیرہ کی خاتون صحافی پر گولی اسرائیلی فوج نے ہی چلائی جو ان کی موت کی وجہ بنی۔ خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل سے متعلق جمع کی جانے والی معلومات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ خاتون صحافی گولی لگنے سے ہی مزید پڑھیں

دنیا کا سب سے بڑا بیکٹیریا دریافت

سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے بڑا بیکٹیریا دریافت کیا ہے جو انسانی آنکھ سے بغیر مائیکروسکوپ کی مدد سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس عجیب و غریب بیکٹیریا کی لمبائی تقریبا 1 سینٹی میٹر ہے جو اس سے پہلے دریافت شدہ بڑے بیکٹیریوں سے مزید پڑھیں

رواں برس کے آخر تک کئی ممالک کو قحط سالی کا سامنا کرنا پڑے گا: انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کے سبب کئی ممالک کو سال کے آخر تک قحط سالی کا سامنا ہوسکتا ہے جب کہ آئندہ برس صورت حال مزید خوفناک ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید پڑھیں