سابق سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گوربا چوف انتقال کر گئے

سابق سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچوف انتقال کر گئے، ان کی عمر 91 برس تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گورباچوف نے 1985 میں اقتدار سنبھالا، وہ اصلاحات متعارف کروانے اور مغرب سے تعلقات بحال کرنے کے لیے جانے جاتے تھے لیکن وہ 1991 میں سوویت یونین کو بکھرنے سے روک نہیں سکے۔ مزید پڑھیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان کے دورے کا اعلان

اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل کی اسلام آباد آمد 9 ستمبر اور نیویارک واپسی 11 ستمبر کومتوقع ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل موسمیاتی تباہی سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کیلئے 160 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کی مزید پڑھیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دوبارہ صدارتی الیکشن کرانے کا مطالبہ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں 2020 کے انتخابات کا فاتح قرار دیا جائے یا اس کے متبادل کے طور دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی قانون یا تاریخ میں نہ تو صدارتی انتخابات دوبارہ لڑنے کا کوئی طریقہ کار ہے اور نہ ہی انتخابات میں مزید پڑھیں

ارجنٹینا کی نائب صدر کو کرپشن کے الزام میں 12 سال کی سزا

ارجنٹینا کی نائب صدر کو مبینہ کرپشن کے الزام میں 12 سال کی سزا سنادی گئی۔ نائب صدر کرسٹینا فرنینڈز دکرچنر کی سزا کے خلاف ان کے حامیوں نے ان کے گھر کے باہر جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرسٹینا فرنینڈز کو جوڈیشل پراسیکوشن کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کی مزید پڑھیں

امریکا کی ترکیہ پرپابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

امریکا نے روس کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے کی صورت میں ترکیہ پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے ترکیہ کی بڑی کاروباری شخصیات اور اداروں کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں روس سے تجارت کرنے پرپابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی مزید پڑھیں

تھائی لینڈ کی عدالت نے ملک کے وزیراعظم کو معطل کر دیا

تھائی لینڈ کی عدالت نے اپوزیشن جماعت کی درخواست ملک کے وزیراعظم کو معطل کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی عدالت نے وزیراعظم پرایوت چان او چا کی 8 سالہ مدت کی حد پر نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔ وزیراعظم کے عہدے کی مدت سے متعلق درخواست مرکزی اپوزیشن جماعت نے دائر کی جس میں مزید پڑھیں

بی جے پی کے رہنما کے گستاخانہ بیان پر بھارتی شہر حیدرآباد میں مظاہرے

بھارتی حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی(بی جے پی) کےایک اور رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کے گستاخانہ بیان پر بھارتی شہر حیدرآباد میں مسلمانوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمانوں کے احتجاج پر مقدمہ درج کر کے راجا سنگھ کو گرفتار کیا گیا مزید پڑھیں

حادثاتی طور پر پاکستان کی طرف میزائل فائر کرنے پر بھارتی فضائیہ کے تین افسران برطرف

بھارتی حکومت نے رواں برس مارچ میں بھارتی میزائل پاکستانی حدود میں گرنے کی واقعے کی تحقیقات کے نتیجے میں اپنے ایئرفورس کے تین افسران کو برطرف کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارچ میں ہریانہ کے ایک فضائی اڈے سے چلنے والے براہموس میزائل کے پاکستان کی حدود میں گرنے کے واقعے کی تحقیقات مکمل ہوگئی مزید پڑھیں

یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی

پاکستانی سفارتخانے نے یوکرین میں مقیم پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں موجود تمام پاکستانیوں سے اپیل کی جاتی ہے موجودہ صورتحال کے پیش نظر سب یوکرائن سے چلے جائیں۔ مزید پڑھیں

افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی، 20 افراد جاں بحق

افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، جس کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں مسلسل بارشوں کے بعد ڈیم ٹوٹ گئے۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والے 3 ہزار گھروں کو مزید پڑھیں