پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے: روسی صدر ولادی میر پیوٹن

 صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس سے پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ممکن ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے یہ بات وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ازبکستان کے شہر سمر قند میں منعقدہ شنگائی تعاون سربراہی اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پہ ہونے والی ملاقات مزید پڑھیں

سوئیڈن کی وزیراعظم کا انتخابات میں شکست ہونے پر عہدے سےاستعفیٰ

 سوئیڈن کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن نے انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن نے عام انتخابات میں دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد کی کامیابی کے بعد شکست تسلیم کرلی۔ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔ مزید پڑھیں

گیٹس فاؤنڈیشن کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 7.5 کروڑ ڈالرز امداد کا اعلان

بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے تقریباً ساڑھے 7 کروڑ ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے حکومت پاکستان کی امدادی سرگرمیوں کو معاونت فراہم کرنے اور اپنی موجودہ گرانٹس کے مصارف کو ازسر نو ترتیب دینے مزید پڑھیں

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے سمرقند میں شروع ہوگا

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ازبکستان کے شہر سمرقند میں آج سے شروع ہوگا۔ پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیراعظم سائیڈ لائنز پر دیگر رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ دوم مزید پڑھیں

امریکا کا افغانستان کے منجمد اربوں ڈالرز سوئس اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا اعلان

امریکا کی جانب سے سوئٹزرلینڈ اور افغان معاشی ماہرین کے ساتھ مل کر ایک نئے فنڈ کو قائم کیا گیا ہے جس کو افغانستان کے معاشی استحکام کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فنڈ میں وہ اربوں ڈالرز منتقل کیے جائیں گے جو افغانستان کی ملکیت ہیں مگر طالبان کے مزید پڑھیں

میٹا کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے ساڑھے 12 کروڑ روپے امداد اعلان

عالمی ٹیکنالوجی ادارہ میٹا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ساڑھے 12 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میٹا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے عطیہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امداد چاروں صوبوں میں یونیسیف، ہینڈز اور آئی ٹی اے کو فراہم کی جائے مزید پڑھیں

آنجہانی ملکہ کی میت لے جانے والے طیارے کی ٹریکنگ کا نیا ریکارڈ قائم

برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی میت لے جانے والے رائل ائیر فورس کے خصوصی طیارے کی ٹریکنگ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی میت لے جانے والے رائل ائیرفورس کے طیارے کی ٹریکنگ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈن برگ سے مزید پڑھیں

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین خونی جھڑپیں؛ درجنوں ہلاک

متنازع علاقے نگورنو کاراباخ ایک بار پھر آذربائیجان اور آرمینیا کی فوجوں کا میدان جنگ بن گیا دونوں جانب سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس میں مجموعی طور پر درجنوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نگورنو کاراباخ میں آذربائیجان اور آرمینیا کی فوجوں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ جاری مزید پڑھیں

آنجہانی ملکہ برطانیہ کے لیے عمرہ ادا کرنے والا شخص گرفتار

سعودی پولیس نے ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کے لیے عمرہ ادا کرنے والے یمنی شخص کو حراست میں لے لیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ملکہ برطانیہ کے لیے عمرہ کرنے کی ویڈیوز شیئر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس شخص کی گرفتاری اس شخص کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل مزید پڑھیں

یورپین یونین کے ایشیااینڈ پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ایم ڈی پاؤلا پامپلونی کی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات

ملاقات میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اورایڈیشنل سیکرٹری برائے داخلہ مومن آغا اور دیگراعلی حکام بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شہریوں کے ری ایڈمشن معاہدے پر مزید پڑھیں