کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) نیو کراچی کے ڈائریکٹر ایجوکیشن سید مزمل عباس کی سن 2013 کی مبینہ جعلی اور بوگس تقرری کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ بلدیات حکومتِ سندھ کے سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ (SLGB) نے نئی تاریخ کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سید مزمل عباس کو پیر، 23 نومبر 2026 کو صبح 11:00 بجے معزز سیکریٹری کے سامنے ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ انہیں حکم دیا گیا ہے کہ وہ پیشی کے موقع پر شکایت سے متعلق مکمل ریکارڈ بھی ہمراہ لائیں۔
دستاویزات کے مطابق اس معاملے میں نجی شہری مسماۃ اسماء ناز کی جانب سے 2013 کی مبینہ جعلی بھرتی کے خلاف شکایت اور انکوائری کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس سے قبل سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے 10 نومبر 2026 کو دوپہر 12:00 بجے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، تاہم سماعت کی تاریخ بڑھانے کی درخواست پر ڈائریکٹر ون عمران سیال نے 19 نومبر 2026 کو نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 23 نومبر کی تاریخ مقرر کی۔
بورڈ کی جانب سے جاری مراسلے کی نقول ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ سندھ، ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کراچی، چیئرمین ٹی ایم سی نیو کراچی، متعلقہ سیکریٹریز کے اسٹاف افسران اور شکایت کنندہ کو ارسا






Leave a Reply