چین نے مشکل کی گھڑی میں لازوال دوستی کا ثبوت دیا، امدادی سامان کا ایک اور طیارہ پاکستان پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔ پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کو COVID-19 کی روک تھام کے لیے ہمسایہ ملک چین سےمختلف امدادی اور طبی سامان کی نقل و حمل کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں چین سے امدادی سامان مزید پڑھیں

مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ کوئی ایک مستحق بھی کہیں بھوکا نہ رہ جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ حکومت کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ناصر شاہ، امتیاز مزید پڑھیں

کورونا وائرس سے پوری دنیا میں دن بدن متاثرین کی تعداد بڑھنے لگیں، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ورلڈومیٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سب مزید پڑھیں

محکمہ صحت سندھ کی کورونا وائرس کے باعث سندھ میں دوسری ہلاکت کی تصدیق

محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس سے صوبے میں دوسری ہلاکت کی تصدیق کردی۔ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کے مطابق اب تک جاں بحق ہونے والوں دونوں افراد نمونیہ کا بھی شکار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شخص کی عمر 83 اور دوسرے کی 70 سال تھی۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ سید مزید پڑھیں

اللہ سے شفا اور معافی مانگتے رہیں، اداکارہ عائزہ خان کا مداحوں کے نام بڑا پیغام

اداکارہ عائزہ خان نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلے مہلک کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے شفا اورمعافی مانگتے رہیں انشااللہ ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔ جان لیوا ناول کورونا وائرس اب تک دنیا کے تقریباً 190 ممالک تک پھیل چکا ہے، مزید پڑھیں

ملک بھر میں پنجگانہ اور نماز جمعہ کے اجتماعات محدود کرنیکا بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ کورونا کو کنٹرول کرناصرف حکومت کا کام نہیں عوام کی بھی ذمے داری ہے۔ مزید پڑھیں

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد

سندھ حکومت نے 27 مارچ سے 5 اپریل تک صوبے میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔ صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مساجد میں عملے سمیت صرف 5 افراد باجماعت نماز ادا کرسکیں گے جبکہ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بھی نہیں ہوں گے۔ انہوں مزید پڑھیں

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ کیمسٹری کے پروفیسرز کا بڑا کارنامہ، کورونا سے بچاؤ کا اسپرے تیار

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگلت بلتستان کے شعبہ کیمسٹری کے اساتذہ نے کورونا وائرس کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے گرین ڈس انفیکٹن فیمیگیشن اسپرے تیارکرلیا۔ اسپرے کو بہت جلد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، گورنر جی بی، فورس کمانڈر گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری سمیت دیگر تمام سرکاری اداروں کو مفت پہنچادیا جائے گا۔ مزید پڑھیں

ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کا پاکستان کو فوری امداد کا بڑا اعلان، پاکستانی معیشت کیلئے نیک شگون

آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے پاکستان سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ غریب ممالک کی فوری مدد کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور عالمی بینک گروپ نے پاکستان سمیت کورونا وائرس سے سے متاثر ہونیوالے ترقی پذیر و غریب ممالک کی فوری مدد کا اعلان کردیا ہے اور غریب ملکوں مزید پڑھیں

اب مت ہوں پریشان؛ کورونا وائرس ویکسین کی تیاری کا طریقہ دریافت ہو گیا

سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انھوں نے جینیاتی تبدیلیوں کی نشان دہی کے لیے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جو کرونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی ویکسینز کے ٹیسٹ کے مراحل کو تیز تر کر دے گا۔ سنگاپور کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے جو تکنیک دریافت کی مزید پڑھیں