وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سویلین اور عسکری قیادت شریک ہو گی، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے علاوہ وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن و مزید پڑھیں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودہدری پرویز الٰہی لاہور سے گرفتار

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودہدری پرویز الٰہی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔ چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا، پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان نے بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مزید پڑھیں

کوٹ ادو؛ گھر میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق

کوٹ ادو میں گھر میں دھماکے سے بچے اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈیڑھ سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں کباڑ کا کام کرنے والے شخص مزید پڑھیں

شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کی جیل میں ملاقات، پارٹی چھوڑنے پرآمادہ کرنے کی کوشش

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔ شاہ محمود سے ملاقات کرنے والوں میں فواد چوہدری، عامرکیانی، عمران اسماعیل اور مولوی محمود شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو پارٹی چھوڑنے پرآمادہ کرنے مزید پڑھیں

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان کر دیا

حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان کردیا۔ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور نہ ہی روپے کی قدر میں بہتری آئی مگر کوشش کر کے عوام کو ریلیف مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، سابق ایم این اے فاروق اعظم ملک کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے فاروق اعظم نے اپنے بیان میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری 80 سال عمر ہے او مزید پڑھیں

جسٹس مظاہرنقوی کیخلاف شکایات پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی

سپریم جوڈیشل کونسل نےجسٹس مظاہرنقوی کے خلاف شکایات پرکارروائی کا آغاز کردیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف کارروائی کا معاملہ کونسل کے سینیئر رکن کو بھجوادیا۔ شکایات پر کارروائی تب ہوگی جب چیئرمین چیف جسٹس عمر عطا بندیال کونسل کے سینیئر رکن مزید پڑھیں

وزیراعظم سے بیلاروس کے وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیر اعظم شہبازشریف نے بیلاروس کے ساتھ اقتصادی، زرعی، سائنس اور ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ وزیراعظم شہبازشریف سے لاہور میں بیلاروس کے وزیرخارجہ سرگئی ایلینک نے ملاقات کی۔بیلاروس کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات مزید پڑھیں

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بناسپتی گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈ کے بناسپتی گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈ کےبناسپتی گھی کی قیمت585روپے سےکم ہوکر517روپےفی کلوہوگئی،بناسپتی گھی کی فی کلوقیمت میں بھی68روپے تک کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح ایک لیٹرکوکنگ آئل کی قیمت610روپےسےکم ہوکر517روپےہوگئی،یوٹیلٹی اسٹورزپرکوکنگ آئل93روپےفی لیٹرتک سستا ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن مزید پڑھیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف

برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) جنرل سر نیکولس پیٹرک کارٹر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی کے مسائل اور دو طرفہ دلچسپی کے امور مزید پڑھیں