اقلیتوں پرغیر ضروری بھارتی دعوے مسترد، ترجمان دفترخارجہ کا بیان جاری

کرک میں مندر جلائے جانے کے معاملے پر پاکستان نے اقلیتوں پر غیر ضروری بھارتی دعوے مسترد کردیئے اور کہا کہ بھارت خود اپنے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کرک میں مندر جلائے جانے کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں پر غیر مزید پڑھیں

پوری قوم پی ڈی ایم کی حقیقت جان چکی، احتجاج سے کوئی ٹینشن نہیں، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پوری قوم پی ڈی ایم کی حقیقت جان چکی ہے ، الحمدللہ پی ڈی ایم کے احتجاج سے کوئی ٹینشن نہیں، جو خود محتاج ہو وہ احتجاج کیا کرے گا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی مزید پڑھیں

کروڑوں روپے کی کرپشن، ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

احتساب عدالت نے ادویات کی خریداری کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ احتساب عدالت میں کے وی ایس ایس اسپتال میں دواؤں کی خریداری کی مد میں67 کروڑ روپے کی کرپشن کے مقدمے میں اسپتال کے سابق آڈیٹر قاضی عبد الوہاب سمیت 14 ملزمان مزید پڑھیں

اسلام آباد میں نوجوان کے قتل میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

وفاقی دارلحکومت میں نوجوان کے قتل میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں قتل کی دفعہ کے ساتھ 7 اے ٹی اے بھی لگائی گئی ہے۔ پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مزید پڑھیں

لاعلاج اور موذی امراض میں مبتلا سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

محکمہ داخلہ سندھ نے لاعلاج اور موذی امراض میں مبتلا سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نےآٹھ سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے، یہ قیدی حیدرآباد اور سکھر سینٹرل جیل میں قید ہیں،ابتدائی طور پر ان قیدیوں کو چار ماہ کی رہائی مزید پڑھیں

خون کے کینسر کا جدید طریقہ علاج دریافت

سعودی ڈاکٹروں نے خون کے کینسر میں مبتلا بچے کا جدید طریقے کامیاب علاج کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہ فیصل اسپتال میں متاثرہ بچے کا علاج جاری تھا لیکن تمام دوائیں اور علاج بے کار ثابت ہورہے تھے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے بچے کو علاج کی مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمٰن نے ‘حکومت سے مذاکرات’ سے متعلق محمد علی درانی کے بیان کو مسترد کردیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کہا ہے جو فیصلہ حکومت مخالف اتحادی جماعتیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ہوگا وہ سب کا ہوگا۔ لاہور میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (پی ایم ایل-ف) کے سیکریٹری جنرل محمد علی درانی کے ہمراہ میڈیا سے مزید پڑھیں

نیب کی غفلت، برطانوی عدالت کا پاکستان کو ساڑھے چار ارب روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم

برطانیہ میں ہائی کورٹ نے نیب کی غیر ملکی اثاثہ ریکوری فرم براڈ شیٹ ایل ایل سی کو عدم ادائیگی کے باعث پاکستانی ہائی کمیشن کو ساڑھے 4 ارب روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن کی ہائی کورٹ نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی مزید پڑھیں

چاند دیکھنے کیلئے سائنس و تحقیق کی مدد لی جائے گی: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین و بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے لیے سائنس و تحقیق کی مدد لی جائے گی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے کوئی تصادم نہیں ہوگا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ وہ چاند کی شہادتیں جمع کرنے کے لیے مزید پڑھیں

صارفین 2021 میں واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے؟

دنیا بھر میں مقبول پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ (WhatsApp) کو پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائڈ اور ایپل فونز کے صارفین 2021 میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ 31 دسمبر 2020 کے بعد جس مزید پڑھیں