فضل الرحمان حکم دیں گے تو عوام کے سمندر کا رخ اسلام آباد کی جانب کردوں گی: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے بہاولپور کے عوام نے فیصلہ سنادیا، یہاں عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر ہے اگر فضل الرحمان حکم دیں تو اس سمندر کا رخ اسلام آباد کی جانب کردوں۔ یہ بات انہوں ںے پی ڈی ایم کی بہاولپور میں نکالی مزید پڑھیں

پی آئی اے کا اہم اعلان، سعودی عرب کیلئے پروازیں بحال

سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی جانب سے کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر بند کی گئیں سرحدیں کھولنے اور معطل کردہ بین الاقوامی پروازوں کو بحال کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بھی سعودی عرب کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان مزید پڑھیں

مچھ میں 11 کان کنوں کے قتل پر وزیراعظم کا اظہار مذمت

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے 11 کان کنوں کے قتل پر وزیراعظم سمیت مختلف وزرا اور سیاسی شخصیات نے مذمت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے مزید پڑھیں

سوزوکی ویگن آر کے مقابلے میں نئی ایک ہزار سی سی پاکستانی گاڑی متعارف

موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ موٹرز نے 2018 کے آخر میں اس وقت کی مقبول سوزوکی مہران کے مقابلے میں اپنی پہلی گاڑی براوو متعارف کرائی تھی، جس میں 800 سی سی انجن دیا گیا تھا۔ اب اس کمپنی نے ایک اور چھوٹی مگر پہلے سے زیادہ طاقتور گاڑی یونائیٹڈ الفا 2021 متعاف کرائی ہے، مزید پڑھیں

پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں میں موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہیں: مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ میڈیا پر چلنے والے حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈٰی ایم) کے سرکس (احجاجی جلسوں) کو قوم نے مسترد کردیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمان نے فرمائش کی تھی کہ مجھے وزیر اعظم بنائیں ہم آپ کےلیے حاضر ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیپ اسٹیٹ پر انحصار بری بات ہے اور مولانا فضل الرحمنٰ سب سے بڑی ڈیپ اسٹیٹ کے پاس گئے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر مولانا فضل الرحمٰن پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کیا، مزید پڑھیں

شہر قائد میں کار لفٹرز سرکاری افسر کی گاڑی لے اڑے

شہر قائد میں کار لفٹرز نے سرکاری افسر کو گاڑی سے محروم کردیا، سال دوہزار اکیس میں سرکاری گاڑی چوری ہونے کی یہ پہلی واردات ہے۔ نئے سال کے دوسرے روز ہی شہر میں سرکاری گاڑیاں چوروں کے نشانے پر آ گئی ہیں جب کہ پولیس ان وارداتوں کو روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی مزید پڑھیں

نواز شریف صرف ایک کام جانتے ہیں پیسہ پھینک تماشہ دیکھ، رہنما جے یو آئی

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف صرف ایک کام جانتے ہیں پیسہ پھینک تماشہ دیکھ، ان کی ملی بھگت سے محمد علی درانی، شہباز شریف اور مولانا کو ملے۔ جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے مزید پڑھیں

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اسلام آباد آتا ہے تو میں اسے بطور وزیر داخلہ ڈیل کروں گا، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اسلام آباد آتا ہے تو میں اسے بطور وزیر داخلہ ڈیل کروں گا، فضل الرحمان لانگ مارچ میں مدرسوں کے طلبہ کو لے کر آئیں گے، طلبہ کو کہیں گے کہ اسلام اور اسلام آباد میں فرق کریں۔ ان خیالات مزید پڑھیں

شہر قائد سمیت سندھ بھرمیں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

شہر قائد سمیت پورے صوبے میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، سوئی سدرن گیس نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تصدیق کردی۔ موسمِ سرما کا آغاز ہوتے ہی کراچی کے مختلف رہائشی علاقوں میں گیس کی دس سے بارہ گھنٹے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل ہونے کے باوجود بھی رہائشی مزید پڑھیں