لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سعودی عرب میں سفیرِ پاکستان کا چارج سنبھال لیا

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا اعجاز واپس وطن پہنچ گئے، ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سعودی عرب میں سفیرِ پاکستان کا چارج سنبھال لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی شکایات پر سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجا اعجاز کو واپس بلا مزید پڑھیں

کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے: اے ڈی پی

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے اور رواں سال ملک کی معاشی شرح نمو 2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ سال جی ڈی پی 4فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اکنامک آؤٹ لک 2021 میں مزید پڑھیں

کورونا کا شکار ایک مریض مزید کتنے افراد میں بیماری پھیلا سکتا ہے؟ جانیے تفصیل

مارچ 2020 میں امریکی علاقے ماؤنٹ ورنن میں 61 لوگ موسیقی کی مشق کے لیے اکٹھے ہوئے اور سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔ ڈھائی گھنٹے وہ اکٹھے رہے اور پھر 3 دن بعد ان میں سے ایک میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی اور آنے والے ہفتوں میں اس اجتماع میں موجود 53 افراد مزید پڑھیں

کووڈ 19 کی پیچیدگیوں اور مسوڑوں کے امراض میں کیا تعلق؟ اہم تحقیق سامنے آ گئی

کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے متاثر ہونے والے اکثر افراد صحتیاب ہوجاتے ہیں مگر چند میں اس کی شدت سنگین زیادہ ہوتی ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے، اس سوال کا جواب جاننے کے لیے وبا کے آغاز سے سائنسدان کام کررہے ہیں اور اب ایک ممکنہ وجہ سامنے آئی۔ درحقیقت مسوڑوں مزید پڑھیں

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جنرل قمر جاوید باجوہ سے علاقائی استحکام کی اہمیت مزید پڑھیں

فائز عیسیٰ کیس، بلاول بھٹو کا صدر مملکت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومت کے کالعدم ہونے والے صدارتی ریفرنس کو عدلیہ پر حملہ قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اورکہا کہ صدر مملکت اپنے منصب سے مستعفی ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید پڑھیں

کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کیوں عائد کی گئی؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

شہر قائد میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، جس کے تحت متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں کی یونین کونسلوں مزید پڑھیں

این اے 249 ضمنی انتخاب، 29 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

شہر قائد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے مقامی انتظامیہ نے 29 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی اور غربی نے 29 اپریل کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا، جس میں لکھا گیا ہے مزید پڑھیں

عید الفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی این سی او سی نے تجویز دے دی

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عید الفطر کے موقع پر ہفتہ بھر کے لیے تعطیلات دینے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے پیشِ نظر این سی او سی نے عید الفطر پر ہفتہ بھر کے لیے تعطیلات دینے کی تجویز دی ہے، این سی او مزید پڑھیں

سندھ حکومت کا اہم فیصلہ، سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں سرکاری دفاتر اور تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس معنقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری دفاتر، جامعات، اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مزید پڑھیں